• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیوز پورٹل ’دی کشمیر والا‘ نے آفس کیا خالی

نیوز پورٹل ’دی کشمیر والا‘ نے آفس کیا خالی

by امت ڈیسک
21/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) :آن لائن نیوز پیچ ’’دی کشمیر والا‘‘ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت ان کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ وہیں پیر کے روز میڈیا ایجنسی نے سرینگر کے راج باغ علاقہ میں واقع اپنا دفتر خالی کیا۔ سنہ 2011 میں فہد شاہ نامی ایک کشمیری صحافی نے ’’دی کشمیر والا‘‘ کے نام سے ایک بلاگ شروع کیا تھا اور بعد میں اس کا اندراج کر ایک نیوز ویب سائٹ شروع کی تھی۔ شاہ بلاگ شروع کرنے سے قبل کشمیر کے معروف انگریزی اخبار میں بطور انٹرن رپورٹر بھی کام کر چکے تھے۔

پیز کے روز کشمیری والا کے دفتر کو خالی کرتے وقت ادارے کے ملازمین کی آنکھیں نم تھیں اور اپنے میڈیا ہاؤس کے ساتھ وابستہ اپنی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ میڈیا ادارے کے ملازمین دفتر کے ساتھ وابستہ یادیں اپنے کیمروں میں قید کرتے نظر آئے اور کچھ اپنے مستقبل کو لے کر پریشان تھے۔ اگرچہ صحافیوں سے بات کرنے سے سبھی ملازمین نے گریز کیا تاہم اُن کی خاموشی کافی کچھ بیان کر رہی تھی۔فہد شاہ اس وقت جیل میں ہیں، وہیں نیوز پورٹل کے عبوری ایڈیٹر یش راج شرما گزشتہ روز جاری کیے گئے دی کشمیر والا کے بیان پر بار بار نظر ڈالتے نظر آئے۔ پرانے اخبار، پرنٹر، بورڈ اور تصویروں کو ایک ڈبے میں بند کیا جا رہا تھا لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ کیا لوگ دی کشمیر والا ویب سائٹ پر دوبارہ خبریں اور تجزیئے پڑھ پائیں گے؟ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔

جہاں گزشتہ روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ’’کشمیر والا‘‘ پر عائد پابندی پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’شرم کی بات ہے، اقتدار کے سامنے سچ بولنے کی ہمت کرنے والے چند پورٹلز میں سے ایک کو خاموش کر دیا گیا ہے۔ فہد شاہ جموں و کشمیر میں زمینی حقائق کو اجاگر کرنے والی اپنی سچائی پر مبنی رپورٹنگ کی وجہ سے قید میں ہے۔ مرکزی حکومت کے بیانیے اور پروپیگنڈے کو صرف گودی میڈیا کو کام کرنے اور پھلنے پھولنے کی اجازت ہے۔‘‘ وہیں آج انہوں نے ایک بار پھر ایک پریس کانفرنس کے دوران کشمیر والا پر ہوئی کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ’’صرف کشمیر والا یا فہد شاہ کی ہی بات نہیں ہے، جتنے بھی صحافی ہیں، یا میڈیا ادارے ہیں اُن کے اشتہارات بند ہیں، اُن کو گھروں سے نکالا جا رہا ہے۔ یہاں صرف ایک میڈیا مشیر ہے ایل جی کا، جو ایک پرائیویٹ پرسن ہے، اس کی اتھارٹی ہے کس کو (سرکاری) اشتہار دینا ہے اور کس کو نہیں۔ اخبار میں کس کی خبر چھپنی چاہئے کس کی نہیں۔ یہ آئین کی بات کرتے ہیں اور خود ہی آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ یہاں کوئی قانون ہی نہیں چلتا ہے۔‘

گزشتہ روز ’’دی کشمیر والا‘‘ نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جب ہم نے ہفتے کی صبح اپنے سرور فراہم کرنے والے سے یہ پوچھنے کے لیے رابطہ کیا کہ thekashmirwalla.com کیوں ناقابل رسائی ہے، تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ ہماری ویب سائٹ کو بھارت میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت بلاک کر دیا ہے۔ ہمیں پتہ چلا کہ ہمارا فیس بک پیج اور ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ بھی بند کیا گیا ہے۔‘‘ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’’نیوز پورٹل اس بات سے واقف نہیں کہ بھارت میں اس کی ویب سائٹ کو کیوں بلاک کیا گیا ہے۔ اس کے فیس بک پیج کو کیوں ہٹا دیا گیا ہے۔ اور اس کا ٹویٹر اکاؤنٹ کیوں روک دیا گیا ہے۔ ہمیں کوئی نوٹس نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی ان کارروائیوں کے بارے میں کوئی سرکاری حکم ہے جو اب تک عوامی ڈومین میں ہے۔‘‘

پورٹل کے ایک ملازم نے بتایا کہ ہمارے دفتر کے مالک مکان نے ہمیں بے دخلی کا نوٹس بھیجا تھا اور آج ہم (آفس) خالی کر رہے ہیں۔ نیوز پورٹل کے بانی اور ایڈیٹر فہد شاہ کو فروری 2022 میں پلوامہ میں انکاؤنٹر کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں اس پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ فی الحال شاہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ کشمیر والا سے وابستہ ایک ملازم کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہم ہی جانتے ہیں کہ گزشتہ 18 ماہ ہم نے کیسے کاٹے ہیں۔ یہ عرصہ ہمارے لئے ایک ڈراؤنے خواب جیسا تھا، ہمارا ایڈیٹر جیل میں ہے، ہمارے اسٹاف کےساتھ لگاتار ہراسانی ہوتی رہی ہے اور اب دفتر بھی بند ہو گیا۔ ہمارے دفتر پر کئی بار پولیس کے چھاپے پڑے ہیں۔ ہمارے بیشتر الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے ہیں۔ ہمارے عبوری ایڈیٹر کو بھی کئی بار سمن جاری کیا گیا ہے۔ (اب آگے) کیا کرنا ہے، کہاں جانا ہے؟ کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ ‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام ،دو درانداز ہلاک

Next Post

مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے

مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے

حیدرپورہ انکاؤنٹر میں ہلاک شہریوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کی جائیں: عمر عبداللہ

مشعال ملک کو عہدہ دینا پاکستان کا اندرونی معاملہ : عمر عبداللہ

جموں کے نگروٹہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

جموں کے نگروٹہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

چندریان 3 چاند پر اترنے کے لیے تیار

چندریان 3 چاند پر اترنے کے لیے تیار

توشہ خانہ اساسوں کی نگرانی کےلیے ٹیم تشکیل دی گئی

توشہ خانہ اساسوں کی نگرانی کےلیے ٹیم تشکیل دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »