امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // جموں و کشمیر ملک کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے کی بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اورن کمار مہتا نے کشمیریوں کی مہمان نوازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک یہاں کسی بھی سیاح کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ سکاسٹ کشمیر میں میں انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشن کے تحت منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کے اہم مقامات میں سے ایک ہے جہاں جرائم کی شرح کسی بھی دوسری ریاست سے کم ہے۔










