• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بلقیس بانو کی عصمت ریزی کا ایک مجرم وکیل بن گیا ، سپریم کورٹ بھی حیرت زدہ

بلقیس بانو کی عصمت ریزی کا ایک مجرم وکیل بن گیا ، سپریم کورٹ بھی حیرت زدہ

by امت ڈیسک
25/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اس احساس کا اظہار کیا ’قانون ایک ذی وقار پیشہ مانا جاتا ہے‘ اور تعجب کا اظہار کیا کہ کس طرح 2002 گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی اور اس کے ارکان خاندان کے قتل کے مقدمہ کا ایک سزاء یافتہ تخفیف سزاء کے باعث اپنی سزاء کے بعد قانون کی پراکٹس کرسکتا ہے۔

یہ معاملہ عدالت کے علم میں اس وقت آیا جب اڈوکیٹ رشی ملہوترا نے رادھے شام شاہ کی سزاء میں کی گئی تخفیف کا دفاع کرتے ہوئے جسٹس بی وی ناگارتھنا اور جسٹس اجل بھیویان کی بنچ سے کہا کہ ان کے موکل نے 15 برسوں کی حقیقی قید کی سزاء کاٹی ہے اور یہ کہ ریاستی حکومت نے اس کے بہتر اخلاق کا نوٹ لیتے ہوئے راحت دی ہے۔

ملہوترا نے بتایا ”آج تقریباً ایک برس بیت گیا اور میرے خلاف ایک واحد مقدمہ بھی نہیں ہے۔ مجھے موٹر سیکل کلیمس ٹریبونل میں وکیل ہونا چاہئے تھا۔ میں ایک وکیل تھا اور میں نے دوبارہ وکالت شروع کردی ہے۔

“ عدالت نے کہا ”مابعد سزاء آیا پراکٹس کرنے کا لائسنس دیا جاسکتا ہے؟ قانون کے ایک ذی وقار پیشہ سمجھا جاتا ہے۔ بار کونسل (آف انڈیا) کو بتانا پڑے گا کہ آیا ایک سزا یافتہ وکالت کرسکتا ہے۔ آپ ایک سزا یافتہ ہیں‘ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ آپ جیل کے باہر اس لئے ہیں کہ آپ کی سزا معاف کی گئی ہے۔ سزا باقی ہے اور قید میں تخفیف کی گئی ہے۔

“ شاہ کے وکیل نے کہا وہ اس بارے یقینی طور پر آگاہ نہیں ہیں۔ اڈوکیٹس ایکٹ کی دفعہ 24A بیان کرتی ہے کہ اخلاقی خباثت کے جرم میں سزاء پانے والے شخص کا بہ حیثیت وکیل اندراج نہیں ہوسکتا۔

یہ دفعہ یہ بھی بیان کرتی ہے کہ اندراج کی نااہلیت اس کی رہائی یا معزولی یا برخاستگی سے دو برسوں کی مدت بیت جانے کے بعد موقوف ہوجاتی ہے۔ ملہوترا نے بتایا کہ گجرات حکومت نے شاہ کو گودھرا جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور تخفیف سزا کی کمیٹی سے نوآبجیکشن حاصل کرنے اور وزارت داخلہ کے ساتھ ساتھ قبل از وقت رہائی کے لئے مرکزی حکومت کی تمام سفارشات رکھتے ہوئے اس کو رہا کیا تھا۔

ملہوترا نے بنچ سے کہا کہ تخفیف سزا کی پالیسیوں میں کہیں یہ صراحت نہیں ہے کہ تمام شراکت داروں کو ایک سزایافتہ کی رہائی کے لئے بہ اتفاق آراء رائے دینی چاہئے اور نہ ہی یہ صراحت ہے کہ یہ اکثریتی فیصلہ ہونا چاہئے جو فیصلہ سازی عمل میں غالب رہنا چاہئے۔

یہ صرف اتنا کہتی ہے کہ قبل از پالیسی فیصلہ ریاستی حکومت کو مختلف گوشوں سے مختلف آراء حاصل کرنا چاہئے۔ گجرات حکومت نے بلقیس بانو کیس میں 11 سزایافتگان کو 1992 کی تخفیف سزا پالیسی کی اساس پر رہا کیا تھا نہ کہ 2014 میں اختیار کردہ پالیسی پر جو آج نافذ ہے۔

2014 کی پالیسی کے تحت ریاست‘ سی بی آئی کی جانب سے تحقیق کردہ ایک جرم یا قتل مع عصمت ریزی یا اجتماعی عصمت ریزی پر سزاء پانے والوں کی سزا میں تخفیف نہیں کرسکتی۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 31 /اگست کو مقرر ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرواعظ کی نظر بندی پر حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے: انجمن اوقاف

Next Post

جموں و کشمیر ہندوستان کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں جرائم کی شرح بہت کم: چیف سیکرٹری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
Next Post
جموں و کشمیر ہندوستان کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں جرائم کی شرح بہت کم: چیف سیکرٹری

جموں و کشمیر ہندوستان کے ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں جرائم کی شرح بہت کم: چیف سیکرٹری

اگلے دو دن کے لئے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ ،پنجاب اور جموں کشمیر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

اگلے دو دن کے لئے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ ،پنجاب اور جموں کشمیر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

برکس کانفرنس میں وزیر اعظم ہند اور چینی صدر کے مابین رسمی بات چیت

برکس کانفرنس میں وزیر اعظم ہند اور چینی صدر کے مابین رسمی بات چیت

سونیا گاندھی 26 اگست کو سرینگر میں بیٹے راہول کے ساتھ ملیں گی

سونیا گاندھی 26 اگست کو سرینگر میں بیٹے راہول کے ساتھ ملیں گی

ایل جی منوج سنہا کا انٹرویو: امیت شاہ سے کام مانگا، پھر…….کیسے بنے وہ جموں و کشمیر کے ایل جی؟ اپنے انتظامیہ کے اہداف اور مطالب پر تفصیلی روشنی ۔۔۔۔

میں تفرق اور نسلی امتیاز کی سیاست میں یقین نہیں رکھتا: لیفٹیننٹ گورنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »