• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

کشمیری صحافیوں کو خاموش کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
25/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ’’کشمیر والا نیوز پورٹل‘‘ کے عملہ کی جانب سے سرینگر میں واقع اپنے دفتر کو خالی کرنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’’کشمیری صحافیوں کو خاموش کیا جا رہا ہے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے اس سے قبل بھی جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت مرکزی سرکاری پر کشمیری صحافیوں اور صحافتی اداروں کو ’’خاموش‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجی رابطہ گاہ ایکس (سابق ٹویٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’’دل دہلا دینے والی بات ہے! اقتدار کے سامنے سچ بولنے والے بہادر نوجوان صحافی اپنے دفاتر بند ہوئے بے بسی کے ساتھ (یہ منظر) دیکھ رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہیں عسکریت پسندوں کی طرف سے رپورٹ کرنے پر دھمکیاں دی گئیں اور قتل بھی کیا گیا۔ اب یہ انتظامیہ ان کی سیکورٹی واپس لے کر اور انہیں محفوظ سرکاری رہائش گاہوں سے نکال کر خاموشی اختیار کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ سب کچھ ایک اور کرن پٹیل میڈیا ایڈوائزر (ایل جی منوج سنہا) کے روپ میں کر رہا ہے کیونکہ اسے اوپر سے سرپرستی حاصل ہے۔ وہ ان نوجوان صحافیوں کی زندگی اور کیرئیر کو اپنی انگلیوں کے ایک جھٹکے سے تباہ کر رہا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اگست کی 21تاریخ کو سرینگر کے راج باغ علاقے میں واقع میڈیا ہاؤس ’’دی کشمیر والا‘‘ کا دفتر خالی کرتے وقت ادارے سے وابستہ عملہ کی آنکھیں نم تھی۔ ’’دی کشمیر والا‘‘ نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت ان کے ویب پورٹل کو بلاک کر دیا جس کے پیش نظر میڈیا ایجنسی نے راج باغ، سرینگر میں واقع اپنا دفتر خالی کیا۔ ’’دی کشمیر والا‘‘ کو سنہ 2011 میں کشمیر کے نوجوان صحافی فہد شاہ – جو گزشتہ ایک برس سے بھی زیادہ عرصہ سے جیل میں ہے – نے شروع کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پوٹن جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

Next Post

خاتون ٹیچر کا مسلم طالب علم کو ہندو طلباء سے زد و کوب کروانے کا ویڈیو وائرل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
خاتون ٹیچر کا مسلم طالب علم کو ہندو طلباء سے زد و کوب کروانے کا ویڈیو وائرل

خاتون ٹیچر کا مسلم طالب علم کو ہندو طلباء سے زد و کوب کروانے کا ویڈیو وائرل

آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ میں بحث کرنے پر لیکچرر معطل

آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ میں بحث کرنے پر لیکچرر معطل

مظفر نگر تھپڑ معاملہ، راہل گاندھی اور پرینکا کا بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام

مظفر نگر تھپڑ معاملہ، راہل گاندھی اور پرینکا کا بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بانڈی پورہ میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار : پولیس

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »