• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خاتون ٹیچر کا مسلم طالب علم کو ہندو طلباء سے زد و کوب کروانے کا ویڈیو وائرل

خاتون ٹیچر کا مسلم طالب علم کو ہندو طلباء سے زد و کوب کروانے کا ویڈیو وائرل

by امت ڈیسک
26/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لکھنئو: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے اسکول میں ایک خاتون ٹیچر قابل اعتراض باتیں کہتے ہوئے ایک مسلم بچے کو کلاس کے دوسرے بچوں سے تھپڑ رسید کروا رہی ہے اور خاتون ٹیچر اس پر فخر بھی کر رہی ہے۔ جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ نفرت انگیز حرکت ضلع کے منصورپور تھانہ علاقے کے تحت کھباپور گاؤں کے ایک اسکول کا بتایا جارہا ہے۔ وہیں اس معاملے ایم آئی ایم کے صدر اویسی نے بھی ویڈیو شیئر کرکے یوگی حکومت پر سوال کھڑا کیا ہے اور کہا کہ اس بچے کے ساتھ جو ہوا اس کا ذمہ دار سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی نفرت انگیز سوچ ہے، شاید اب اس مجرم کو آپ لکھنؤ مدعو کرکے انعام بھی دیں گے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کھتولی سرکل آفیسر روی شنکر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے بعد ابتدائی طور پر یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ یہ ویڈیو مظفر نگر کے تھانہ منصور پور گاؤں کے کھباپور گاؤں کی ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے ہی گھر میں ایک اسکول چلا رکھا ہے اور یہ ویڈیو اسی اسکول کا ہے۔ جس میں خاتون ٹیچر کی جانب سے اسکول کا کام نہ کرنے پر ایک بچے کو دوسرے بچے سے پٹوایا جا رہا ہے اور ویڈیو میں کچھ قابل اعتراض باتیں بھی کی جا رہی ہیں، جس کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے گی۔وہیں دوسری جانب ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر ایک سلسلہ وار ٹویٹ میں لکھا کہ یہ ویڈیو اتر پردیش کا ہے جہاں ٹیچر ایک مسلمان بچے کو کلاس کے باقی بچوں سے پٹوا رہی ہے اور اسے اس پر فخر بھی ہے۔ بچے کے والد نے بچے کو اسکول سے نکال دیا اور تحریری طور پر دیا کہ وہ کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ والد کا کہنا ہے کہ انھیں انصاف کی کوئی امید نہیں ہے اور انھیں خوف ہے کہ اگر وہ کچھ کہیں گے تو ماحول خراب ہو جائے گا۔

اویسی نے سی ایم یوگی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ جو جرم کرے گا اسے ٹھوک دیا جائے گا، یہ یوگی کی پالیسی ہے، ہے نا؟ تو اب پولیس اس ٹیچر کو کیوں کاروائی نہیں کر رہی ہے؟ اور اس بچے کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا اس کا ذمہ دار یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی نفرت انگیز سوچ سے۔ شاید آپ اس مجرم کو لکھنؤ بُلا کر انعام سے بھی نوز دیں گے۔ اویسی نے کہا کہ جوینائل جسٹس 2015 ایکٹ کے سیکشن 75 کے تحت سخت کارروائی کرنا پولیس کا کام ہے۔

اویسی نے کہا کہ نہ جانے کتنے مسلمان بچے زندگی بھر خاموشی سے ذلت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ بات عام ہے کہ اسکول میں مسلمان بچوں کو جہادی اور پاکستانی کہہ کر چھیڑا جاتا ہے۔

حکومت بچے کے خاندان کو معاوضہ دے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مسلمان بچے محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرسکیں۔اس کے علاوہ اویسی نے قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال اور قومی انسانی حقوق کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دوسری جگہوں پر یہ ادارہ فوراً ایکشن لیتا ہے لیکن یہاں کیا ہوا؟ اور نوٹس تک جاری نہیں کیا۔ جبکہ بچوں پر تشدد کیا جا رہا ہے لیکن پولیس ملزمان کو چھوڑ دیتی ایسے میں پولیس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ انھوں آگے لکھا کہ بی جے پی کی مدھیہ پردیش حکومت نے ایک چھوٹی سی بات پر ایک اسکول کو بلڈوز کر دیا تھا اور یہاں ایک بچے کو اس کے مذہب کی بنیاد پر مارا پیٹا جا رہا ہے، اس کے باوجود ان کی طرف سے ایک مذمتی ٹویٹ تک نہیں آتا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیری صحافیوں کو خاموش کیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ میں بحث کرنے پر لیکچرر معطل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ میں بحث کرنے پر لیکچرر معطل

آرٹیکل 370 پر سپریم کورٹ میں بحث کرنے پر لیکچرر معطل

مظفر نگر تھپڑ معاملہ، راہل گاندھی اور پرینکا کا بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام

مظفر نگر تھپڑ معاملہ، راہل گاندھی اور پرینکا کا بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بانڈی پورہ میں ملی ٹنٹ معاون گرفتار : پولیس

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

کپوارہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار:پولیس

”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

بھارت نے وہ کام کیا جو کسی اور ملک نے نہیں کیا: وزیراعظم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »