امت نیوز ڈیسک //
ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)، کشمیر نے جنوبی کشمیر کے سر جن احمد وگے عرف بر کانی کو انتہا پسندی کو فروغ دینے کے لیے کر اوڈ فنڈنگ کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کی ایک وسیع مہم چلانے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ بر کافی کو پولیس تھانہ ایسی آئی اے کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 02/2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ” مقدمہ کر اوڈ فنڈنگ کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کی ایک وسیع مہم چلانے میں برکاتی کے ملوث ہونے سے متعلق ہے، کروڑوں روپے کے فنڈز کا بعد میں غلط استعمال کیا گیا، جس میں منی لانڈرنگ اور کشمیر کے اندر بنیاد پرستی کے پر چار کے لیے نامعلوم اثاثوں کا حصول شامل تھا”۔ ترجمان نے کہ برکاتی، جسے آزادی چاچا” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے 2016 میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو مار گرانے کے بعد اہمیت حاصل کی۔ ”سر جن برکاتی 2016 میں بڑے پیمانے پر مظاہروں، ریلیوں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کو منظم کرنے میں ایک مرکزی شخصیت تھے ، جس کے لیے ان کے خلاف وادی کے مختلف تھانوں میں 30 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں”۔ ایس آئی اے کشمیر نے دعوی کیا کہ برکاتی کراون ڈفنڈنگ مہم کے ذریعے تقریباً 1.74 کروڑ روپے اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ” یہ فنڈز ظاہری طور پر ذاتی فائدے کے لیے اکٹھے کیے گئے تھے اور جمع کیے گئے فنڈز کا ایکاہم حصہ مبینہ طور پر نامعلوم مقاصد کے لیے غلط استعمال کیا گیا تھا، جس میں علیحدگی پسندانہ اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کی ممکنہ مالی معاونت بھی شامل ہے”۔
اُنہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پایا گیا ہے کہ برکاتی نے ذاتی مالی فائدے کے لیے نہ صرف عوامی جذبات اور اعتماد کا استحصال کیا تھا بلکہ دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نامعلوم ذرائع سے ممکنہ طور پر فنڈز کو بھی لانڈر کیا تھا۔ ایجنسی نے کہا کہ حاصل شدہ فنڈز کا کافی حصہ برکاتی کے خاندان کے افراد کے ناموں کے تحت مختلف فکسڈ ڈپازٹ رسیدوں (FDRS) میں جمع کرایا گیا تھا، جس سے ذرائع کی قانونی حیثیت اور فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھتےہیں”۔ ایس آئی اے نے کہا کہ سر جن برکاتی کے اقدامات عوام کے اعتماد کو دھو کہ دینے کے مترادف ہیں، کیونکہ اس نے مبینہ طور پر ذاتی اور ممکنہ طور پر غیر قانونی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کے لیے جذباتی اپیلوں اور کر اولے ڈفنڈنگ پلیٹ فارم سے ہیرا پھیری کی۔ ایجنسی نے نوٹ کیا کہ برکاتی کی سر گرمیوں نے نہ صرف کراون ڈفنڈنگ کے تقدس کو داغدار کیا بلکہ علیحدگی پسند ۔ دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے وسائل کے غلط استعمال کے بارے میں بھی سنگین خدشات کا اظہار کیا۔









