• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سالیسٹر جنرل کے دلائل پر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کا ردعمل

سالیسٹر جنرل کے دلائل پر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کا ردعمل

by امت ڈیسک
29/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جہاں آج بارہویں روز بھی سپریم کورٹ میں دفعہ 370 اور 35 اے کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ آج کی سماعت میں مرکز نے جموں و کشمیر کی نیم خود مختاری دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کے بارے میں عدالت عظمی میں دلائل پیش کیں۔چیف جسٹس آف انڈیا نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لیے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے ایک ٹائم فریم کے بارے میں اعلیٰ سطح سے ہدایت طلب کریں ہے۔

وہیں جموں و کشمیر کے دو سابق وزراء اعلیٰ نے آج کی سماعت کے بارے میں اپنے خیالات سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر ظاہت کیں۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایکس پر اپنے بیاں میں کہا کہ "سالیسٹر جنرل ایک بہت ہی قابل اور چالاک قانونی چارہ جوئی کرنے والا ہے۔ وہ دلائل کی توجہ مرکز کے "نارملسی” کے نقطہ نظر کی طرف موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک جال ہے جس سے بچنا بہتر ہے۔ عزت مآب سپریم کورٹ کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال یا معمول پر لانے کے لیے درخواست نہیں دی گئی ہے۔”انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ معزز چیف جسٹس اور بنچ کے دیگر ججوں کے لیے آسان سوال یہ ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ آیا 2019 میں جموں و کشمیر میں جبری تبدیلیاں قانونی اور آئینی تھیں یا نہیں۔ باقی سب بٹکانا ہے۔”

وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ "مرکزی سرکار کے بلند دعوؤں کے باوجود، آج سپریم کورٹ کے سامنے سالیسٹر جنرل کا بیان ہمارے اس موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات معمول سے بہت دور ہیں۔ یہاں تک کہ اس غیر معمولی معمول کو حاصل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کو ایک اوپن ائیر جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔”انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ "تشار مہتا اب ہماری دلیل کو مرکزی سرکار کی آئینی ہراکیری کا دفاع کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔”

واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کو مرکز نے جموں وکشمیر کی نیم خود مختاری دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کر کے جموں و کشمیر کو مزکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا۔ اس فیصلے کے خلاف جموں و کشمیر کے متعدد سیایسی پارٹیوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ۔ سپریم کورٹ نے اس کیس کی شنوائی کے لیے پانچ رکنی بنچ تعینات کی ہے۔ 2 اگست سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی شنوائی ہو رہی ہے“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کا اعلان

Next Post

شوپیاں کے طالبعلم کے خلاف پی ایس اے کالعدم قرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
شوپیاں کے طالبعلم کے خلاف پی ایس اے کالعدم قرار

شوپیاں کے طالبعلم کے خلاف پی ایس اے کالعدم قرار

چاند پر روور کی بڑی دریافت، قطب جنوبی پر سلفر ایلومینیم سمیت کئی دھاتیں موجود

چاند پر روور کی بڑی دریافت، قطب جنوبی پر سلفر ایلومینیم سمیت کئی دھاتیں موجود

گوجروں، بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں: منوج سنہا

منوج سنہا کی رکشا بندھن پر عوام کو مبارکباد

لاپتہ انجینئر کی لاش بارہمولہ میں 5روز بعد برآمد

بارہمولہ میں سکھ انجینئر کی پر اسرار موت پر قومی اقلیتی کمیشن کا بیان

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سرینگر کے خواجہ بازار میں کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، ایک زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »