• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اکبر لون بھارت کیساتھ وفاداری کا حلف نامہ داخل کریں: ایس جی تشار مہتا

اکبر لون بھارت کیساتھ وفاداری کا حلف نامہ داخل کریں: ایس جی تشار مہتا

by امت ڈیسک
04/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف جاری سماعت کے پندرہویں روز (پیر کو) مرکزی سرکار کی جانب سے سالیسٹر جنرل نے شمالی کشمیر کی بارہمولہ نشت سے ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون سے ایک حلف نامہ، جس میں بھارتی آئین کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی جانب سے سپانسر کی گئی عسکریت پسندی کی مذمت کی جائے، داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی سرکار کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں میں محمد اکبر لون بھی ایک عرضی گزار ہیں۔

چند روز قبل لون پر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ الزام کے مطابق انہوں نے یہ نعرہ اُس وقت لگایا کہ جب وہ ایم ایل اے تھے۔ پیر کو جیسے ہی دفعہ 370 کیس پر دوبارہ سماعت شروع ہوئی، مرکز نے ایس جی کے توسط سے لون سے کہا کہ وہ بھارت کے آئین کے ساتھ وفاداری کا حلف نامہ جمع کرائیں۔ مرکز کے لیے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ سے کہا کہ لون ایک حلف نامہ جمع کرائیں جس میں جموں و کشمیر میں پاکستان کی طرف سے عسکریت پسندی اور علیٰحدگی پسندی کی مخالفت ہو۔ اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے لون سے فون کے ذریعے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم ان کا فون بند تھا۔

دفعہ 370 کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر معاملے میں اکبر لون مرکزی درخواست گزار ہیں اور ان کی جانب سے سینئر وکیل ایڈوکیٹ کپل سب کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دفعہ 370 کے حوالے سے یومیہ بنیاد پر سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ کی دو تاریخ سے سماعت شروع کی اور اب تک درخواست گزار اپنا موقف پیش کر چکے ہیں۔ وہیں مدعا علیہ کی جانب سے آج (پیر کو) اپنا موقف مکمل کرنے کی امید ہے جس کے بعد آئندہ روز سے درخواست گزار اعتراض یا ریبٹل عدالت کے سامنے پیش کر پائیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کرناہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے کمسن لقمہ اجل

Next Post

ریاسی جھڑپ: عسکریت پسند مارا گیا، پولیس اہلکار زخمی : پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
سرنکوٹ پونچھ میں مسلح ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ شروع

ریاسی جھڑپ: عسکریت پسند مارا گیا، پولیس اہلکار زخمی : پولیس

24 جنوری سے رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے: سونم لوٹس

کشمیر میں اگلے دو ہفتے موسم خوشگوار : سونم لوٹس

سپریم کورٹ کی طرف سے جو بھی ہدایات آئیں، ہم ان کی پابندی کریں گے:ہلال لون

سپریم کورٹ کی طرف سے جو بھی ہدایات آئیں، ہم ان کی پابندی کریں گے:ہلال لون

یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

اساتذہ کا ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار : وزیراعظم مودی

ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان

ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »