• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

اساتذہ کا ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار : وزیراعظم مودی

by امت ڈیسک
05/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اساتذہ سے ملک کے نوجوانوں کو مقامی ورثہ، تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی بالخصوص ری سائیکلنگ سے واقف کرانے کی اپیل کی ہے۔ یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دن میں 7، لوک کلیان مارگ میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں 75 ایوارڈ یافتگان نے حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے ملک کے نوجوان ذہنوں کی پرورش میں اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کو نچلی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والوں کی کامیابی کے بارے میں تعلیم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے ہمارے مقامی ورثے اور تاریخ پر فخر کرنے کی بات کی اور اساتذہ سے زور دے کر کہا کہ وہ طلبا کو اپنے علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جاننے کی ترغیب دیں۔ ملک میں تنوع کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے اسکولوں میں ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت اور تنوع کا جشن منائیں۔

چندریان -3 کی حالیہ کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں طلبا میں تجسس کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ 21 ویں صدی ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔ مشن لائیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے استعمال کرو اور پھینکو کلچر کے بر خلاف ری سائیکلنگ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ کئی اساتذہ نے وزیر اعظم کو ان کے اسکولوں میں منعقد کیے جانے والے سوچھتا پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پورے کیریئر میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بڑھائیں اور اپ گریڈ کریں۔

نیشنل ٹیچرز ایوارڈ کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کو تسلیم کرنا اور ان اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے عزم کے ذریعے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر کیا بلکہ اپنے طلبا کی زندگیوں کو بھی سنوارا۔ اس سال، ایوارڈ کے دائرہ کار کو پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اب محکمہ ہائر ایجوکیشن اور وزارت ہنرمندی کی ترقی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سپریم کورٹ کی طرف سے جو بھی ہدایات آئیں، ہم ان کی پابندی کریں گے:ہلال لون

Next Post

ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان

ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان

یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

یوم اساتذہ : ایل جی کا اساتذہ کا احترام و تشکر

انڈیا اور بھارت کے نام پر ایک بار پھر  تنازع کھڑا ہوگیا

انڈیا اور بھارت کے نام پر ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت پر متفق

آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر فیصلہ محفوظ

جیسے ہی کانگریس کرناٹک جیت گئی، عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی میں جموں و کشمیر کے انتخابات کرانے کی ہمت نہیں ہوگی

معلوم تھا کہ فیصلہ محفوظ رکھا جائے گا : عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »