• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مودی کے دعوت نامہ پر بھی پرائم منسٹر آف بھارت درج

مودی کے دعوت نامہ پر بھی پرائم منسٹر آف بھارت درج

by امت ڈیسک
06/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا نے منگل کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کے انڈونیشیا کے دورے کے بارے میں ایک سرکاری معلومات شیئر کی جس میں وزیراعظم مودی کو "بھارت کا وزیر اعظم” درج کیا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی بدھ کی رات 20ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس اور 18ویں مشرقی ایشیاء چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ ہوں گے۔ 9 ستمبر کو جی 20 کے ایک عشائیہ کے دعوت نامہ میں مودی کو "بھارت کے وزیر اعظم” لکھا گیا ہے جبکہ صدر جمہوریہ ہند کو دعوت نامہ میں "بھارت کے صدر” لکھا گیا جس کے باعث ایک تنازع کھڑا ہوگیا کیونکہ اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا کہ حکومت لفظ ‘انڈیا’ کو چھوڑنے اور ملک کے نام کے ساتھ صرف بھارت لکھا رہنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔حکومت کے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایکس ( ٹویٹر) پر لکھا کہ "دیکھو مودی حکومت کتنی الجھن میں ہے! 20ویں آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس میں بھارت کے وزیر اعظم۔ یہ سب ڈرامہ صرف اس لیے ہوا کہ اپوزیشن اکٹھی ہوگئی اور اپوزیشن اتحاد کو ”انڈیا” کا نام دیا گیا ہے۔

روایتی طور پر انگریزی زبان میں ملک کو انڈیا کہا جاتا ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزراء نے راشٹرپتی بھون کے اس اقدام کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر سے پوچھا کہ "بھارت کے صدر” کو استعمال کرنے میں کیا مسئلہ ہے کیونکہ ملک بھی بھارت ہے۔مزید پڑھیں:جی ٹوئنٹی عشائیہ کے دعوت نامہ میں پریسڈینٹ آف انڈیا کے بجائے پریسڈینٹ آف بھارت کیوں لکھا گیا، کانگریس برہمحکومت کے اس اس اقدام سے ان قیاس آرائیوں کو بھی تقویت ملتی ہے کہ 18 ستمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس کے دوران ملک کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ سامنے آسکتا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک کے "ریاستوں کا اتحاد” ہونے کے تصور پر حملہ کر رہی ہے، جیسا کہ آئین میں مذکور ہے جس میں ملک کو ” انڈیا” کہا گیا ہے”.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

‘میں بھارت کا وفادار شہری ہوں’ : اکبر لون کا حلف نامہ

Next Post

سپریم کورٹ کی لداخ انتظامیہ کو پھٹکار، کرگل الیکشن کا نوٹیفکیشن رد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
کٹھوعہ عصمت دری کیس میں سپریم کورٹ ملزم شبھم سنگرا پر کو نابالغ ماننے سے انکار کیا

سپریم کورٹ کی لداخ انتظامیہ کو پھٹکار، کرگل الیکشن کا نوٹیفکیشن رد

چینی اور روسی صدور کی عدم شرکت، جےشنکر کا ردعمل

چینی اور روسی صدور کی عدم شرکت، جےشنکر کا ردعمل

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

پاکستان چلے گئے مقامی ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں منسلک کی جارہی ہیں : پولیس سربراہ

این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگرم ملی ٹنٹ کے خلاف نوٹس جاری کی

این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگرم ملی ٹنٹ کے خلاف نوٹس جاری کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »