• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

امید ہے مرکزی سرکار امریکی سیب پر دوبارہ امپورٹ ڈیوٹی نافذ کرے گی: سجاد لون

by امت ڈیسک
13/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر کے سیاسی رہنماؤں، بشمول سابق وزراء اعلیٰ نے، مرکزی سرکار کی جانب سے امریکی سیب پر امپورٹ ڈیوٹی میں کمی کے فیصلہ کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

سرینگر (جموں و کشمیر):امریکی سبب اور اخروٹ پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کے مرکز کے فیصلے کو جہاں جموں و کشمیر کی تقریباً سبھی جماعتوں نے اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے صدر سجاد غنی لون نے بھی مرکزی کی جانب سے لئے گئے فیصلے پر نظر ثانی ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے امپورٹ ڈیوٹی کے فیصلہ کو واپس لینے کی امید ظاہر کی ہے۔

سجاد غنی لون، جنہوں نے ماضی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا بڑا بھائی بھی کہا تھا، نے سماجی رابطہ گاہ پر امپورٹ ڈیوٹی کے مرکزی فیصلہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’سیب پر امپورٹ ڈیوٹی میں نرمی سیب کے کاشتکاروں کو بری طرح متاثر کرے گی۔ وادی کشمیر کے باغبان گزشتہ تین دہائیوں سے خسارے سے جوجھ رہے ہیں۔ بھارتی منڈی میں (امریکی مصنوعات کے) مفت داخلے کی اجازت کشمیر اور ملک کے باقی حصوں میں سیب کے کاشتکاروں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔‘‘سجاد لون نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’امید ہے کہ سرکار یہ جانتی ہے کہ امریکی سیب کے کاشتکاروں کو (امریکی) حکومت کی جانب سے بھاری سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ 25 فیصد سے زیادہ ہے۔‘‘ لون، جن کا پارٹی کا انتخابی نشان بھی سیب ہے، نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اس حوالہ سے مزید کہا ’’یہاں کے مقامی فروٹ گروورس کو حکومت کی جانب سے اس قسم کی معاونت یا سبسڈی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔ جبکہ حکومت یہاں کے مارکیٹ میں بغیر امپورٹ ڈیوٹی کے میوہ کے داخلہ کی اجازت دے رہی ہے۔ امید ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی اور دوبارہ سے امپورٹ ڈیوٹی عائد کرے گی۔‘‘

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے تین وزراء اعلیٰ – ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ان کے فرزند عمر عبداللہ سمیت پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی – نے مرکزی حکومت کے فیصلے کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Next Post

کوکرناگ میں فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
Next Post
سری نگر میں گزشتہ 3 سالوں میں 65، بڈگام میں 13، گاندربل میں 1 عسکریت پسند ہلاک

کوکرناگ میں فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ شروع

راجوری انکاؤنٹر پھر شروع، ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

راجوری انکاؤنٹر پھر شروع، ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر کو ہوگی

شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر کو ہوگی

کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

بڈگام میں مبینہ جنسی زیادتی کے ملزم کو بری کیا گیا

انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »