• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

by امت ڈیسک
13/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

راجوری (جموں کشمیر) :سرحدی ضلع راجوری کے نرلا علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم آرائی میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکار روی کمار کو آج راجوری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ گلباری کی اس تقریب میں بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ روایتی گلباری کی تقریب میں فوجی افسران نے ہلاک ہوئے فوجی اہلکار کو سلامی پیش کی اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ فوجی اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیے جانے کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے، سرکاری اعزاز کے ساتھ، آبائی علاقہ روانہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ جموں کے راجوری ضلع میں سیکورٹی فوروسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی تھی جس میں ایک فوجی اہلکار سمیت بھارتی فوج کا ایک لیبراڈور کتا بھی ہلاک ہو گیا۔ انکاؤنٹر میں گزشتہ روز ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا تاہم آج صبح انکاؤنٹر کی سائٹ پر دوبارہ گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس کے بعد فورسز اہلکار مورچہ زن ہوئے اور دوسرے عسکریت پسند کو بھی ہلاک کیا گیا۔ راجوری میں پیش آئے اس تصادم میں اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ گولیوں کے تبادلہ میں راجی کی 63آر آر سے وابستہ روی کمار اور K9یونٹ سے وابستہ ایک لیبراڈار کتا بھی ہلاک ہوا ہے۔

دریں اثناء، بدھ کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ علاقے میں بھی حفاظتی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا جس میں، آخری اطلاع موصول ہونے تک، تین حفاظتی اہلکار بشمول دو فوجی اہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بڈگام میں مبینہ جنسی زیادتی کے ملزم کو بری کیا گیا

Next Post

اننت ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
اننت ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

اننت ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

اننت ناگ انکاونٹر میں جاں بحق ڈی ایس پی ہمایوں کو ایل جی نے خراج عقیدت پیش کیا

اننت ناگ انکاونٹر میں جاں بحق ڈی ایس پی ہمایوں کو ایل جی نے خراج عقیدت پیش کیا

اننت ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

اننت ناگ جھڑپ میں تین سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ دکھ

راجوری انکاؤنٹر پھر شروع، ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

کوکرناگ میں جھڑپ دوبارہ شروع

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر میں ملیٹنسی ابھی ختم نہیں ہوئی: ڈاکٹر فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »