• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر کو ہوگی

شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر کو ہوگی

by امت ڈیسک
13/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک) :دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو کشمیری علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ شبیر شاہ کو نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے 2017 میں ’’دہشت گردی سے متعلق فنڈنگ کیس‘‘ میں گرفتار کیا تھا۔ شاہ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کولن گونسالویس نے دلیل دی کہ 74 سالہ شبیر شاہ پہلے ہی چھ سال سے زائد عرصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار چکے ہیں اور انہیں یونین آف انڈیا بمقابلہ کے اے نجیب کیس میں سپریم کورٹ کے 2021 کے فیصلے کی بنیاد پر ضمانت دی جانی چاہیے۔

کولن گونسالویس نے بتایا کہ شاہ کا نام مین چارج شیٹ میں نہیں تھا اور پہلی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں بھی نہیں تھا، بلکہ دوسری چارج شیٹ میں تھا۔ شاہ کے وکیل نے مزید کہا کہ ان کے خلاف کوئی گواہ یا مواد جیسا پختہ ثبوت نہیں ہے۔ کیس میں 400 گواہوں میں سے 15 پر جرح کی گئی۔ ہائی کورٹ نے این آئی اے کی جانب سے پیش ہونے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اکشے ملک سے ان دستاویز کے بارے میں پوچھا جو انہیں آج ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔این آئی اے کے وکیل نے ان تمام دستاویز کی تالیف کی رپورٹ داخل کرنے کے لیے اضافی وقت مانگا جن پر وہ کیس میں انحصار کر رہے تھے۔ ہائی کورٹ نے این آئی اے کو ریکارڈ پر کچھ متعلقہ دستاویز داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا اور معاملے کی سماعت 22 ستمبر کو مقرر کی۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اگست کو شاہ کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے این آئی اے کو نوٹس جاری کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے حکم کے خلاف شاہ کی طرف سے دائر اپیل کی سماعت کی جس میں انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس انیش دیال کی ڈویژن بنچ نے ملزم کی جانب سے ضمانت سے انکار کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف دائر اپیل پر این آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری انکاؤنٹر پھر شروع، ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

Next Post

بڈگام میں مبینہ جنسی زیادتی کے ملزم کو بری کیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کشمیری نوجوان کو یو اے پی اے کیس میں ضمانت ملی

بڈگام میں مبینہ جنسی زیادتی کے ملزم کو بری کیا گیا

انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی اہلکار کے اعزاز میں گلباری کی تقریب منعقد

اننت ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

اننت ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

اننت ناگ انکاونٹر میں جاں بحق ڈی ایس پی ہمایوں کو ایل جی نے خراج عقیدت پیش کیا

اننت ناگ انکاونٹر میں جاں بحق ڈی ایس پی ہمایوں کو ایل جی نے خراج عقیدت پیش کیا

اننت ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

اننت ناگ جھڑپ میں تین سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ دکھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »