• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اننت ناگ جھڑپ:‌فوجی کرنل، میجر اور پولیس افسرازجاں

اننت ناگ جھڑپ میں تین سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ دکھ

by امت ڈیسک
13/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: کوکر ناگ میں تین اعلیٰ آفیسران کے جاں بحق ہونے پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور بی جے پی نے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ کوکر ناگ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران تین آفیسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوکر ناگ سے ایک خوفناک خبر آرہی ہے کہ وہاں پر کرنل ، میجر اور جموں وکشمیر پولیس کا ڈی ایس پی فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جاں بحق ہوئے آفیسران کے گھر والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دریں اثنا بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے تین آفیسران کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قراردیتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسز جموں وکشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کمر بستہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین آفیسران کی ہلاکت میں ملوث دہشت گردوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے بھی کوکر ناگ میں تین اعلیٰ آفیسران کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے تین آفیسران جاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔الطاف بخاری نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ ملوث دہشت گردوں کو جلدازجلد انجام تک پہنچایا جائے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ انکاونٹر میں جاں بحق ڈی ایس پی ہمایوں کو ایل جی نے خراج عقیدت پیش کیا

Next Post

کوکرناگ میں جھڑپ دوبارہ شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
راجوری انکاؤنٹر پھر شروع، ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

کوکرناگ میں جھڑپ دوبارہ شروع

نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر میں ملیٹنسی ابھی ختم نہیں ہوئی: ڈاکٹر فاروق

سرینگر سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

سرینگر سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

امریکی سیب کی کشمیری سیب کو للکار : درآمدی محصول میں کمی کے فیصلے نے کشمیری میوہ صنعت کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے

امریکی سیب کی کشمیری سیب کو للکار : درآمدی محصول میں کمی کے فیصلے نے کشمیری میوہ صنعت کو نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے

سحرش اصغر کا ڈپیوٹیشن ختم، واپس پنجاب کیڈر طلب

سحرش اصغر کا ڈپیوٹیشن ختم، واپس پنجاب کیڈر طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »