• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
صحافی ماجد حیدری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

صحافی ماجد حیدری پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

by امت ڈیسک
18/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ نے صحافی ماجد حیدری – جن کو گزشتہ ہفتے مجرمانہ اور دیگر منسلک مقدمات کے الزامات میں گرفتار کیا تھا – پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) عائد کرکے ان کو جموں کے کوٹ بلوال جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔ ماجد حیدری پر پی ایس اے عائد کرنے پر جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ ضلع کمشنر کو بھی کسی شہری یا ملزم پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے اختیارات ہیں۔

عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ سائٹ ایکس پر اس حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوہے کہا کہ ماجد حیدری کی PSA کے تحت نظربندی انتہائی پریشان کن ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’اگر یہ بات درست ہے (کہ انہیں پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے) تو یہ اس بات کی عکاس ہے کہ جموں و کشمیر کی موجودہ انتظامیہ تنقید کو قطعا برداشت نہیں کرتی۔عمر عبداللہ نے اس کارروائی کو ’ظالمانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ان (ماجد حیدری) کے یا میرے نظریات باہمی طور متصادم ہونے کے باوجود بھی ان (ماجد) پر پی ایس اے کا اطلاق اور مبینہ طور جموں کے ایک جیل میں ان کی منتقلی ایک ظالمانہ اور غیر ضروری عمل ہے۔‘‘ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ اگر ماجد حیدری نے کوئی ایسی بات کہی ہے جو کسی اور کو پسند نہیں ہے تو ہتک عزت کے قوانین کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔ گرچہ ماجد حیدری کے خیالات کسی کے نظریات سے میل نہ کھا رہے ہوں اور ان کی باتیں کسی کی ساکھ کے لیے خطرہ ہوں تب بھی وہ عوام کے لیے ہر گز کوئی خطرہ نہیں۔

غور طلب ہے کہ ماجد حیدری کو گزشتہ ہفتے سرینگر پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کے احکامات کے بعد ایف آئی آر زیر نمبر 88/2023 انڈین پینل کوڈ کی دفعات 120B,177، 386 اور 500 دائر کرکے گرفتار کیا تھا۔ تاہم ان الزامات پر ان کو جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر نے ضمانت بھی دی تھی لیکن پولیس نے انکو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا۔ماجد حیدری سرینگر کے پیر باغ علاقے میں رہتے ہیں اور پولیس ذرائع کے مطابق دوران شب ان کو گھر سے گرفتار کیا گیا اور سرینگر کے صدر پولیس تھانہ میں رکھا گیا ہے۔ ماجد حیدری سینئر صحافی ہیں اور کئی نیوز چنلز کے مباحثوں میں حصہ لیتے ہیں۔ ماجد حیدری کی گرفتاری پر پی ڈی پی نے بھی مذمت کی ہے“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بھاجپا جموں وکشمیر میں کسی بھی قسم کے انتخابات لڑنے کیلئے تیار:رویندر رینہ

Next Post

جموں و کشمیر میں فوجی افسروں کی ہلاکت، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مخالفت درست تھی: ادھیر رنجن چودھری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں فوجی افسروں کی ہلاکت، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مخالفت درست تھی: ادھیر رنجن چودھری

جموں و کشمیر میں فوجی افسروں کی ہلاکت، آرٹیکل 370 کی منسوخی کے مخالفت درست تھی: ادھیر رنجن چودھری

کوکر ناگ جھڑپ: لاپتہ فوجی اہکار کی لاش برآمد

کوکر ناگ جھڑپ: لاپتہ فوجی اہکار کی لاش برآمد

موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے اسمبلی انتخابات کے متعلق ایل جی کے بیان پر کی تنقید

رواں سال 155 عسکریت پسند مارے گئے : وجئے کمار

کوکرناگ جھڑپ میں عزیر خان سمیت دو جنگجو مارے گئے : وجے کمار

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پیش

لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »