• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں کشمیر ملک میں آج کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے : ایل جی منوج سنہا

by امت ڈیسک
05/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر آج ملک میں کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مجموعی اقتصادی ترقی لچک اور طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہم ہر شعبے میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو شمالی ضلع کپواڑہ میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں نے آج کپواڑہ میں زائد از 26 کروڑ لاگت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس سرحدی ضلع نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں قابل ذکر تعمیر کا آغاز کیا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ رواں مالی سال کے دوران 3 ہزار 2 سو 41 کاموں کو مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہے تاکہ مستقبل کی ترقی اور تمام شعبوں میں پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران کپواڑہ کی ترقی کا سفر غیر معمولی رہا۔

انہوں نے کہا کہ ‘گزشتہ مالی سال کے دوران ضلع میں 2 ہزار 4 سو 44 ترقیاتی کام مکمل کیے گئے۔ جموں وکشمیر انتظامیہ نے سیاحتی شعبے کو فروغ دیا تاکہ اس خوبصورت علاقے کے لوگوں کے سماجی و اقتصادی حالات بدل جائیں اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع وسیع ترہو جائیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2021 – 2022 کے دوران کیرن اور مژھل سیکٹر کے لئے پہلی بار گرڈ کنیکٹی وٹی فراہم کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کنیکٹی وٹی سے لائن آف کنٹرول کے نزدیک قریب 19 پنچایتیں اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو بھی محفوظ کرنے کے لئے ترقی اور خوشحالی کے نئے راستوں کو متعین کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کپواڑہ میں 3144 کروڑ روپیے سے زیادہ کی مالیت کے 20 بنیادی ڈھانچوں کے منصوبے زیر تعمیر ہیں جو مستقبل کی ترقی کی کلید ہوں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ دیہی علاقوں کی آبادی میں بھی خوشحالی لائیں گے اور مقامی مارکیٹ کی بنیاد کو وسعت اور کاروبار کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر آج ملک میں کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ ہماری مجموعی اقتصادی ترقی لچک اور طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ہم ہر شعبے میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں جس سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آ رہی ہے تاکہ ایک مضبوط یونین ٹریٹری تشکیل پائے'(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سال رواں کے دوران عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زائد از ڈیڑھ لاکھ روپیے جرمانہ وصول کئے گئے: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

Next Post

بارہمولہ میں کرنٹ لگنے سے معروف فٹ بالر از جان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں کرنٹ لگنے سے معروف فٹ بالر از جان

بارہمولہ میں کرنٹ لگنے سے معروف فٹ بالر از جان

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

اگر حالات ٹھیک ہیں تو الیکشن کیوں نہیں کرتے؟ :فاروق عبداللہ

سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

ماضی میں ڈھائی لاکھ بیک ڈور تقرریاں ہوئیں : ارون کمار مہتا

اننت ناگ حملے میں زخمی ہونے والا دسویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا

اننت ناگ حملے میں زخمی ہونے والا دسویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا

شبیر شاہ کی ڈیموکریٹک فریڈم مومنٹ پر پانچ سال پابندی عائد

شبیر شاہ کی ڈیموکریٹک فریڈم مومنٹ پر پانچ سال پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »