• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سال رواں کے دوران عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زائد از ڈیڑھ لاکھ روپیے جرمانہ وصول کئے گئے: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

سال رواں کے دوران عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زائد از ڈیڑھ لاکھ روپیے جرمانہ وصول کئے گئے: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر

by امت ڈیسک
05/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سال رواں کے دوران عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زائد از ڈیڑھ لاکھ روپیے جرمانہ وصول کئے گئے: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر
سری نگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے سال رواں کے دوران عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زائد از ڈیڑھ لاکھ روپیے بطور جرمانہ وصول کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی ہی دیگر تمام نشوں کی گذر گاہ ہے اس کی روک تھام سے دیگر نشوں کو بھی روکا جاسکتا ہے۔
موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو کنٹرول پروگرام کے تحت ہم دوسرے محکموں کے ساتھ مل کر جو مہم چلا رہے ہیں اس کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات جیسے اسکولوں، ہیلتھ اداروں اور دوسرے کھلے مقامات پر تمباکو نوشی کرنے میں کافی حد تک فرق آیا ہے۔
ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ محکمے نے سال رواں کے دوران عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کرنے والوں سے زائد از ڈیڑھ لاکھ روپیے بطور جرمانہ عائد کرکے وصول کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کو روکنے کے لئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ ایک عوامی مسئلہ ہے لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ گھروں میں بھی تمباکو نوشی کرنے سے احتراز کریں کیونکہ اس کے اثرات دوسرے اہلخانہ پر بھی مرتب ہوتے ہیں’۔
موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ تمباکو نوشی ہی باقی تمام نشوں کی گذر گاہ ہے اس کی روک تھام سے باقی نشوں کو بھی روکا جا سکتا ہے۔
انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ‘اس سروے کے مطابق 70 ہزار افراد میں سے 50 ہزار افراد نس کے ذریعے نشہ آور ادویات کا استعمال کرتے تھے’۔
ان کا کہنا تھا کہ سروے کے مطابق ان نشہ کرنے والوں میں سے بیشتر افراد پہلے تمباکو نوشی کرتے تھے۔
ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بڑھتی ہوئی منشیات کی وبا کو روکنے کے لئے اضافی سینٹروں کو قائم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی وبا اب گھر گھر کی کہانی بن گئی ہے اور اس کے سدباب کے لئے فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مائکروسافٹ ٹرانسلیٹر میں کشمیری زبان بھی شامل

Next Post

جموں کشمیر ملک میں آج کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے : ایل جی منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
Next Post
ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں کشمیر ملک میں آج کامیابی کی ایک نئی کہانی ہے : ایل جی منوج سنہا

بارہمولہ میں کرنٹ لگنے سے معروف فٹ بالر از جان

بارہمولہ میں کرنٹ لگنے سے معروف فٹ بالر از جان

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

اگر حالات ٹھیک ہیں تو الیکشن کیوں نہیں کرتے؟ :فاروق عبداللہ

سری نگر ملک کے سب سے خوبصورت شہروں میں ایک شہر بن جائے گا: چیف سکریٹری

ماضی میں ڈھائی لاکھ بیک ڈور تقرریاں ہوئیں : ارون کمار مہتا

اننت ناگ حملے میں زخمی ہونے والا دسویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا

اننت ناگ حملے میں زخمی ہونے والا دسویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »