• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوکریاں دینے کے بجائے یہ لوگ نوکریوں سے نکال رہے ہیں، محبوبہ مفتی

نوکریاں دینے کے بجائے یہ لوگ نوکریوں سے نکال رہے ہیں، محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
06/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز جموں میں پریس کانفرنس میں بیک ڈور تقرریوں کے الزام پر جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیف سکریٹری کو اگر اتنا یقین ہے تو وہ اس معاملے کے لیے ایجنسیوں کے ذریعہ تحقیقات کرائیں اور مجروموں کے خلاف سزا دے۔

جموں پارٹی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر چیف سکریٹری جموں و کشمیر کو اتنا یقین ہے کہ سرکاری محکموں میں دھوکہ دہی کے ذریعہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے تو انہیں ذرا بھی ضائع کیے بغیر ای ڈی، این آئی اے، سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کو مدعو کرنا چاہئے تاکہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور مجرموں کو سامنے لایا جائے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ "اگر چیف سکریٹری سرکاری محکموں میں بیک ڈور نوکریوں کے بارے میں اتنا ہی یقین رکھتے ہیں، تو انہیں ان لوگوں کے نام بتانے چاہیں، جنہوں نے یہ تقرریاں کی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو اب وہ خود ان ملازمین کی سربراہی کر رہے ہیں جن کی بیک ڈور سے تقرری ہوئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ حکومت اوپر سے نیچے تک کرپشن میں ملوث ہے۔ موجودہ نظام نے ہر شعبے میں تباہی مچا دی ہے۔ نوجوان اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مقامی نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی بجائے کسی بہانے ملازم کو نوکریوں سے برطرف کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر بدعنوانی کی زد میں ہے اور چیف سیکریٹری کو اس پر صفائی دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کپواڑہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی ماضی کی حکومتوں کے ذریعہ 2.50 لاکھ سے زیادہ غیر مستحق امیدواروں کو غیر قانونی اور بیک ڈور ذرائع سے سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادب کا نوبل انعام ناروے کے مصنف فوسے کے نام

Next Post

دنیا کی معمر ترین خاتون کا انتقال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
دنیا کی معمر ترین خاتون کا انتقال

دنیا کی معمر ترین خاتون کا انتقال

لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ میں ربیع فصلوں کی بوائی کا اِفتتاح کیا

لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ میں ربیع فصلوں کی بوائی کا اِفتتاح کیا

عید میلادالنبی(ص) کی اختتامی تقریب پرروح پرور مجالس، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب منعقد

عید میلادالنبی(ص) کی اختتامی تقریب پرروح پرور مجالس، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب منعقد

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ میں 3 افراد لقمہ اجل، 5 زخمی

وادی میں منگل سے بارشیں اور برفباری متوقع:محکمہ موسمیات

وادی میں منگل سے بارشیں اور برفباری متوقع:محکمہ موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »