• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عید میلادالنبی(ص) کی اختتامی تقریب پرروح پرور مجالس، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب منعقد

عید میلادالنبی(ص) کی اختتامی تقریب پرروح پرور مجالس، درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب منعقد

by امت ڈیسک
06/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر میں جمعہ کے روز عید میلاد النبی (ص) کی اختتامی تقریبات نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں۔اس سلسلے میں مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے پیغمبر اسلام (ص) کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جبکہ نعت خوانوں نے نعتیہ کلام پڑھے۔

نگار نے بتایا کہ وادی کشمیر میں جمعے کے روزعید میلاد النبی (ص)کی اختتامی تقریب کے حوالے سے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔سب سے بڑی تقریب شہرہ آفاق جھیل ڈ ل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول (ص) نے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔درگاہ حضرت بل میں نماز جمعے کے بعد عاشقان رسول (ص)موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے۔

درگاہ حضرت بل میں نماز کے اجتماعات میں ہزاروں کی تعداد میں مردو زن نے شرکت کی۔آثار شریف شہری کلاش پورہ ، پنجورہ شوپیاں، جناب صاحب صورہ ، تاریخی جامع مسجد سری نگر، زیارت علمدار کشمیر چرار شریف اور دوسری عبادتگاہوں میں بھی روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ انتظامیہ نے آثار شریف درگاہ حضرت بل میں زائرین کو ہر ممکن سہولیت پہنچانے کی غرض سے تمام انتظامات کئے تھے جن میں بلا خلل،بجلی ،پینے کا صاف پانی،طبی ،ٹرانسپورٹ ،صحت وصفائی کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں۔محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور جموں وکشمیر بینک نے درگاہ حضرت بل میں زائرین کے لئے طعام کے معقول انتظامات کئے گئے تھے۔عقیدتمندوں کو درگاہ تک لانے اور لے جانے کے لئے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) نے دیر رات تک ٹرانسپورٹ سہولیت دستیاب کی تھی۔

عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے وادی میں جمعے کو درجنوں مقامات پر جلوس برآمد ہونے کے علاوہ سینکڑوں مساجد، زیارت گاہوں، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔دریں اثنا وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے بھی درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کی جس دوران انہوں نے انتظامات کا از خود جائزہ لیا۔اس موقع پر زائرین نے وقف چیئرپرسن سے ملاقات کی اورانہیں درپیش مسائل کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔چیئر پرسن نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ (یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ میں ربیع فصلوں کی بوائی کا اِفتتاح کیا

Next Post

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ میں 3 افراد لقمہ اجل، 5 زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
Next Post
*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ میں 3 افراد لقمہ اجل، 5 زخمی

وادی میں منگل سے بارشیں اور برفباری متوقع:محکمہ موسمیات

وادی میں منگل سے بارشیں اور برفباری متوقع:محکمہ موسمیات

ایل جی منوج سنہا نے سرینگر میں وائلڈ لائف واکتھون کو ہری جھنڈی دکھائی

ایل جی منوج سنہا نے سرینگر میں وائلڈ لائف واکتھون کو ہری جھنڈی دکھائی

جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں تین ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر:کرائم برانچ کشمیر

جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے الزام میں تین ملزموں کے خلاف چارج شیٹ دائر:کرائم برانچ کشمیر

مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم مودی

مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »