• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ میں ربیع فصلوں کی بوائی کا اِفتتاح کیا

جی ڈبیلو 13 پروجیکٹ کی بدولت کشمیر کو سرمائی ایام میں معقول بجلی فراہم ہوگی ، منوج سنہا

by امت ڈیسک
21/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز کہا کہ جی ڈبیلو 13قابل تجدید توانائی پروجیکٹ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو لہیہ ، آلسٹینگ سرینگر ٹرانسمیشن لائن سے بھی جوڑا جائے گا جس سے وادی کشمیر کو سردی کے ایام میں متواتر بجلی فراہم ہوگی۔
ان کے مطابق یہ منصوبہ وادی کو بجلی کا متبادل ذریعہ پیش کرئے گا جس کے نتیجے میں سرمائی ایام کے دوران جموں وکشمیر کو بجلی کی معقول فراہمی یقینی بن جائے گی۔ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں مرکزی حکومت نے لداخ کے لئے جی ڈبیلو 13قابل تجدید توانائی پروجیکٹ کو منظوری دی ہے اور اس پروجیکٹ کو لہیہ آلسٹینگ سرینگر لائن سے بھی جوڑا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے سے وادی کشمیر کو بھی بجلی فراہم ہوگی اور یہ کہ میں مرکزی حکومت خاص کر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔منوج سنہا نے کہا کہ 13 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی پروجیکٹ سے ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ جموں وکشمیر بھی مستفید ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ لوگوں کو بغیر خلل اور قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔
منوج سنہا نے مزید کہا کہ یہ باوقار منصوبہ چوبیس گھنٹے بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائے گا۔ان کے مطابق لداخ سے کشمیر کو بجلی کی منتقلی سے جموں خطے میں بھی برقی رو کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ایل جی نے کہاکہ بجلی پیدا کرنے کے لئے ٹرانسمیشن لائن ہماچل پردیش اور پنجاب سے ہوتے ہوئے ہریانہ تک چلے گی، جو نیشنل گرڈ کے ساتھ مربوط ہوگی اور لداخ کے موجودہ گرڈ اور کشمیر کے گاندربل ضلع میں 220 کے وی آلسٹینگ گرڈ سے لہیہ ، آلسٹینگ سرینگر لائن کے ذریعے بجلی فراہم کرئے گی اور اس طرح سے وادی کشمیر کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ گاندربل ضلع میں آلسٹینگ گرڈ کو مزید 220 کے وی زینہ کوٹ گرڈ سے جوڑا گیا ہے ، مزید براں 220 کے وی میر بازار گرڈ کو آلسٹینگ گرڈ سے منسلک کیا جارہا ہے۔کشمیر کے 220 کے وی گرڈز کے ساتھ لداخ کے مجوزہ کنیکٹوٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ لداخ سے بجلی کی منتقلی پوری وادی کشمیر پر مثبت اثر ڈالے گی، خاص طور پر موسم سرما کے مہینوں میں بجلی کی دستیابی میں کافی بہتری آنے کی امید ہے۔

بجلی کی پیداوار میں کمی ہونے کے باوجود محکمہ برقیات صارفین کو رعایتی نرخوں پر معقول بجلی فراہم کر رہا ہے، پرنسپل سیکریٹری پی ڈی ڈیانہوں نے مزید بتایا کہ جی ڈبیلو 13منصوبہ بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم سے لیس ہیں جو لدخ اور کشمیر کے درمیان بچھائے گئے ٹرانسمیشن سسٹم کی صلاحیت کی بنیاد پر جموں وکشمیر کو چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت سردی کے ایام میں وولٹیج میں بھی بہتری واقع ہوگی ۔

منوج سنہا نے کہا کہ خط لداخ میں آر ای پروجیکٹ کم کاربن فوٹ پرنٹس کے ساتھ قابل تجدید توانائی فراہم کرے گا اور کشمیر ، لدخ خطوں میں سردی کے ایام میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ لہیہ آلسٹینگ سرینگر لائن کے ذریعے آر ای پاور کی دستیابی وادی میں ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی بہتر بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ نے لداخ سے کشمیر تک چار سو کے وی کی نئی ٹرانسمشین لائن بچھانے کی تجویز پیش کی ہے۔

سردی کے ایام میں بجلی فراہم کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ نے سردیوں کے دوران مزید بجلی کی فراہم کی خاطر زمینی سطح پر کام شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برف ہٹانے کے لئے درکار سازو سامان بھی بہتر پوزیشن میں ہیں ۔ایل جی نے کہا کہ راشن ، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ لداخ میں قابل تجدید توانائی کے لئے کافی گنجائش موجود ہے اور اسی وجہ سے گیگا واٹ پیمانے پر شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت قائم کرنے کی خاطر ایک موزون جگہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 15اگست 2020کو یوم آزادی کی تقریب کے دوران لداخ میں 7.5میگاواٹ سولر پارک قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وسیع فیلڈ سروے کے بعد نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے بارہ جی ڈبیلو بیٹر ی انرجی سسٹم کے ساتھ جی ڈبیلو 13قابل تجدید توانائی پیدواری صلاحیت قائم کرنے کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے۔بجلی کی اس بڑی مقدار کو حاصل کرنے کی خاطر بین ریاستی ٹرانسمیشن انفرا سٹرکچر بنایا جارہا ہے۔یہ منصوبہ ملک کی طویل مدتی توانائی کی حفاظت کو فروغ دینے اور کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرکے ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔لداخ کا خطہ بجلی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ہنر مند اور غیر ہنر مند اہلکاروں کے لیے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے بڑے مواقع بھی پیدا کرے گا۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ورلڈکپ: پاکستان کو بھارت کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی شکست

Next Post

رواں برس وادی میں پانچ سو سے زائد خواتین پستان کے مرض میں مبتلا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
رواں برس وادی میں پانچ سو سے زائد خواتین پستان کے مرض میں مبتلا

رواں برس وادی میں پانچ سو سے زائد خواتین پستان کے مرض میں مبتلا

نواز شریف چار سال بعد پاکستان واپس پہنچے

نواز شریف چار سال بعد پاکستان واپس پہنچے

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر آج  ٹریفک معطل رہے گا:این ایچ اے آئی

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر آج ٹریفک معطل رہے گا:این ایچ اے آئی

جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

ملی ٹنسی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے:دلباغ سنگھ

29 اکتوبر تک وادی میں موسم آبرآلود، بارشوں کا بھی امکان : محکمہ موسمیات

29 اکتوبر تک وادی میں موسم آبرآلود، بارشوں کا بھی امکان : محکمہ موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »