• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں ہڑتال اب قصہ پارینہ:منوج سنہا

جموں کشمیر میں ہڑتال اور پتھر بازی قصہ پارینہ : ایل جی

by امت ڈیسک
27/10/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں پتھر بازی اور ہڑتال اب قصہ پارینہ بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ تین چار برسوں کے دوران یونین ٹریٹری میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر کسی بھی علاقے کی ترقی ممکن نہیں ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز یہاں انڈین اکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن کی چوتھی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔
اس سہ روزہ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سال 2047 تک وکشت بھارت کے حصول کے لئے پالیسی اقدامات کا جامع تجزیہ کیا جائے گا۔انہوں کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘میں یہ بات ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں وکشمیر میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پتھر بازی، ہڑتال اب ایک تاریخ بن گئے ہیں یہاں پڑوسی ملک اور ملیٹنٹ تنظیموں کے اشارے پر سال سو ڈیڑھ سو دن بند رہتے تھے، لیکن آج جموں و کشمیر کے لوگ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں’۔

منوج سنہا نے کہا کہ یہاں کافی استعداد و صلاحیت موجود ہے جس کی طرف ایمانداری سے کام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے سب سے پسندیدہ مقام ہے ہم دنیا کی سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جامع اور پائیدار ترقی کے وژن کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہماری ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ ہمارا ملک امید پرستی، بے پناہ توانائی اور عزائم سے بھر پور ہے اور توقع ہے کہ موجودہ مالی سال میں عالمی ترقی میں ہمارا 15 فیصد حصہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ صدی کو ہندوستان کی صدی بنانے کے اپنے ہدف کے قریب جا رہے ہیں اور ہماری اقتصادی بحالی عالمی ترقی کا کلیدی محرک ثابت ہوگی۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آر آر سوائن کو ڈی جی پی جموں و کشمیر کا اضافی چارج سونپا گیا

Next Post

کشمیر میں اگلے 10 دنوں کے دوران موسم بڑے پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
24 جنوری سے رواں ماہ کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے: سونم لوٹس

کشمیر میں اگلے 10 دنوں کے دوران موسم بڑے پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

امسال ایل او سی پر 8 دراندازی کی کوششوں کے دوران 27 ملیٹینٹ مارے گئے :کور کمانڈر

ورلڈکپ : جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

ورلڈکپ : جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی

سوپور اے لاپتہ ہوئے ایس پی او کا سراغ پولیس نے لگا لیا

سوپور اے لاپتہ ہوئے ایس پی او کا سراغ پولیس نے لگا لیا

پونچھ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران 18 دکانیں منہدم

پونچھ میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران 18 دکانیں منہدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »