• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں جنگجوئیت کم ترین سطح پر ہے :دلباغ سنگھ

دلباغ سنگھ کے پانچ سالہ دور میں 1055عسکریت پسند مارے گئے

by امت ڈیسک
01/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) :جموں کشمیر پولیس کے سبکدوش ہوئے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ پانچ سال تک اس عہدے پر فائز رہے جس دوران 1055 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 11725 مبینہ منشیات فروشوں کو بھی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا گیا۔ جموں کشمیر پولیس کے کرائم پرانچ کے سپیشل ڈی جی، اے کے چودھری کے مطابق بطور ڈی جی دلباغ سنگھ کے پانچ سالہ عرصے میں 1055 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا، 58 عسکریت پسندوں نے خود سپردی کی جبکہ 1448 عسکریت پسندوں کے حمایت کاروں (او جی ڈبلیوز) کو گرفتار کیا گیا۔ ان عسکریت پسندوں میں نامور عسکری کمانڈر ریاض نائکو، ذاکر موسی اور منان وانی، دلباغ سنگھ کے دور میں ہی ہلاک کئے گئے۔ وہیں معروف اور بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی پر امن تدفین بھی دلباغ سنگھ کے دور میں ہی انجام دی گئی۔

دلباغ سنگھ 31اکتوبر 2023کو ریٹائر ہوئےچودھری نے دعویٰ کیا کہ دلباغ سنگھ کے دور میں کوئی ہڑتال نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی علیحدگی پسند تنظیم نے بند (ہڑتال) کی کال دی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس عرصے میں تعلیمی ادارے کھلے رہے اور دیگر معمولات زندگی بھی پر امن طور رواں دواں رہے۔ اے کے چودھری کا مزید کہنا ہے کہ ان پانچ برسوں میں پولیس نے 11725 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان گرفتار کئے گئے، ان ملزمین (منشیات فروشوں کی تحویل) سے 98249 کلوگرام چرس، فکی وغیرہ برآمد کیے گئے جبکہ 741 کلوگرام ہیروئین کو بھی ضبط کیا گیا۔
دلباغ سنگھ 2018میں ڈی جی بنےغور طلب ہے کہ دلباغ سنگھ گزشتہ روز یعنی 31 اکتوبر کو 37 برس کی سروس کے بعد سبکدوش ہوئے۔ وہ ریاست پنچاب کے رہنے والے ہیں اور انہوں سنہ 1987 میں آئی پی ایس کا امتحان پاس کیا تھا۔ انکی پہلی پوسٹنگ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے ہندواڑہ علاقے میں ہوئی تھی۔ دلباغ سنگھ 9 جولائی سنہ 2018 میں جموں کشمیر کے ڈی جی پی کے عہدے پر فائز ہوئے، جب اس وقت کی پی ڈی پی – بی جے پی مخلوط سرکار نے جموں ضلع کے آئی پی افسر ایس پی وید کو اس عہدے سے ہٹایا تھا۔
دلباغ سنگھ نے 37برس تک پولیس محکمہ میں خدمات انجام دیں5 اگست سنہ 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں پتھر بازی اور ہڑتال کا سلسلہ بند ہوا جس میں دلباغ سنگھ کی قیادت میں پولیس کا اہم کردار رہا۔ اگرچہ پولیس افسران نے دلباغ سنگھ کے پانچ سالہ عرصے کی کافی سراہنا کی ہے، تاہم ان کے دور میں کشمیر میں فرضی انکاؤنٹر کا الزام بھی عائد کیا گیا جن میں عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا۔سرینگر کے لاوے پورہ اور حیدر پورہ علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے دو ’انکاؤنٹر‘ کئے جن میں پولیس کے مطابق چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ وہیں ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں راجوری کے ایک دو افتادہ گاؤں سے تعلق رکھنے شہریوں کو فرضی چھڑپ میں فوج نے ہلاک کیا تھا۔ سرینگر کے لاوے پورہ میں 31 دسمبر سنہ 2020 میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع کے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ان ہلاک شلدہ نوجوانوں کے اہل خانہ نے انہیں عام شہری قرار دیا تھا اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ ’’عام شہریوں کو فرضی چھڑپ میں مارا گیا۔‘‘ ان نوجوانوں کی شناخت اطہر مشتاق، اعجاز احمد گنائی اور زبیر لون کے طور پر ہوئی تھی۔ اطہر مشتاق، والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور انکے والدین اور دیگر رشتہ داروں نے انکی لاش واپس کرنے کے کئی مطالبے کئے، تاہم بعد ازاں پولیس نے انکے والد مشتاق احمد پر یو اے پی اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

سرینگر کے حیدرپورہ علاقے میں 16 نومبر سنہ 2021 میں پولیس نے دو عسکریت پسندوں، ایک عسکری معاون اور مکان مالک کو ہلاک کیا تھا۔ تاہم ان ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ بشمول سرینگر، برزلہ کے الطاف احمد ڈار، راولپورہ کے ڈاکٹر مدثر گل اور رام بن ضلع کے عامر ماگرے نے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ عام شہری تھے اور ان کو فرضی چھڑپ میں ہلاک کیا گیا تھا۔ بعد میں پولیس نے اہل خانہ اور سیاسی جماعتوں کے مطالبات کے دباؤ میں آکر الطاف احمد ڈار اور مدثر گل کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا تھا۔دلباغ سنگھ نے سبکدوشی کے روز الوداعی خطاب میں پولیس محکمہ اور اہلکاروں کو جموں کشمیر میں امن بحالی اور عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے کے دوران دی ہوئی قربانیوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و امان بحال کرنا ایک چلینج ہے لیکن امن و امان کو قائم رکھا اس سے بڑا چلینج ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ :ماہ اکتوبر تک 425 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

Next Post

وادی میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا : ایل جی منوج سنہا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

وادی میں موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا : ایل جی منوج سنہا

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

رام بن سڑک حادثہ میں کولگام کے ٹرک ڈرائیور کی موت

اونتی پورہ میں رہائشی مکان منسلک

اونتی پورہ میں رہائشی مکان منسلک

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر:10 نومبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

سرینگر میں دو جنگجو ساتھی گرفتار: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »