امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 2 نومبر: وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر میں دو جنگجو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ بدھ کی رات دو جنگجو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کی شناخت یاور رشید ڈار ولد عبدالرشید ڈار اور باسط نبی بٹ کے طور پر کی گئی ہے، دونوں حاجن بانڈی پورہ کے صدرکوٹ بالا کے رہنے والے ہیں، کو پولیس اسٹیشن پاریم پورہ نے شالٹینگ بنڈ سے گرفتار کیا ہے۔
افسر نے بتایا کہ ان کے قبضے سے ایک پستول، دو میگزین، 28 راؤنڈ اور ایک دستی بم برآمد ہوا ہے۔ افسر نے مزید کہا کہ دونوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر 159/2023 سیکشن 7/25 اے ایکٹ، 4/5 ایکسپلوسیو ایکٹ اور 18,23,39 یو ایل اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔(کشمیر اسکرول)










