• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
زخمی میکسویل نے ونڈے کرکٹ کی تاریخی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو فتح دلوائی

زخمی میکسویل نے ونڈے کرکٹ کی تاریخی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو فتح دلوائی

by امت ڈیسک
08/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں آسٹریلیا کے بلے باز میکسویل نے زخمی حالت میں کرکٹ کی تاریخ کی بہترین اننگز کھیل افغانستان سے یقینی فتح چھین کر آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا نے افغانستان کا 292 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 47 ویں اوور میں حاصل کیا۔

گلین میکسویل کی 201 رنز کی اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین اننگز کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود تنہا ہی گراؤنڈ میں چھکے چوکے مارے اور افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم ہے، اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقا پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 291 رنزبنائے، ابراہیم زدران 129 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔

ابراہیم زدران ورلڈکپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔اس کے علاوہ رحمت شاہ 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنزبنائے جبکہ عظمت اللہ 22 ، رحمان اللہ گُرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز اسکور کیے۔ راشدخان 35 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن تھا، افغان بولرز کے سامنے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور 69 کے مجموعی اسکور پر آدھی کینگروز کی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ڈیوڈ وارنر 18، مچل مارش 24، لبوشین 14، ٹریویس ہیڈ اور جوش انگلس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 87 کے مجموعی اسکور پر گری جب اسٹوئنس 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ٹیم کا اسکور 91 رنز پر پہنچا تو مچل اسٹارک 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

91 رنز پر آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، ایسے میں میکسویل اور کپتان کمنز نے ٹیم کی بیٹنگ کا سنبھالا اور 202 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

افغانستان کے خلاف قسمت بھی میکسویل پر مہربان رہی، ان کے دو آسان کیچز ڈراپ ہوئے جبکہ میکسویل کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا ، تاہم ریویو کے بعد وہ محفوظ رہے۔

قسمت کے ساتھ کا فائدہ اٹھا کر میکسویل نے ایسی اننگز کھیل دی جو مدتوں یاد رہے گی، ان کو ٹانگ میں تکلیف بھی رہی جس کی وجہ سے وہ دوڑ نہیں پارہے تھے لیکن انہوں نے چھکے اور چوکے مارنے کو زیادہ ترجیح دی۔

میکسویل اور کمنز کے درمیان 8 ویں وکٹ پر 202 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، اس شراکت میں کمنز کے صرف 12 رنز شامل تھے، بقیہ سارا اسکور میکسویل کا تھا۔

گلین میکسویل نے چھکا مار کر ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے آسٹریلیا کو شاندار جیت دلوادی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں میں کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت

Next Post

وادی کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
*ملٹینسی فنڈنگ ​​کیس: ایس آئی یو نے ترال میں 3 مقامات پر چھاپے مارے

وادی کے مختلف علاقوں میں ایس آئی اے کے چھاپے

سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ آغاز

دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

چودھری لال سنگھ گرفتار، حامیوں کا احتجاج

چودھری لال سنگھ گرفتار، حامیوں کا احتجاج

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار

این سی ضلع صدر بانڈی پورہ پارٹی سے برطرف

این سی ضلع صدر بانڈی پورہ پارٹی سے برطرف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »