• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
18/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر :(جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، آر آر سوین نے ہفتے کے روز سرینگر کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔ جہاں یہ اُن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پولیس کی جانب سے سرینگر میں منعقد کیا گیا پہلا عوامی دربار تھا، وہیں اس تقریب میں وادی کے مختلف اضلاع سے آئے عام شہریوں نے شرکت کی۔

عوامی دربار کے حاشیہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آر آر سوین نے کہا: ’’آئینی حدود کے اندر جموں و کشمیر پولیس عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ ہم اس عوامی دربار کو بہتر بنا رہے ہیں۔ چند مسائل ایسے ہیں جو فوری طور پر حل کیے جا سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس سے رجوع کر کے کسی بھی مسئجہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔‘‘سوین نے عوام سے تاکید کرتے ہوئے کہا:’’اگر کوئی بھی شخص کسی معقول وجہ سے حراست میں ہے تو براہ کرم (پولیس کے پاس) آکر اس کی سزا میں کوئی چھوٹ کا مطالبہ نہ کریں، اور اگر کوئی حقیقی معاملہ ہے تو ہم اس شخص کو ترجیحی بنیادوں پر رہا کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔‘‘ کشمیری نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شامل ہونے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سوین کا کہنا تھا کہ ’’ہم اس معاملے کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن یہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں سے بھی بات کریں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ کسی بھی بھرتی کو اس معاشرے کا نقصان سمجھا جائے گا۔ جو بھی آزادی اظہار رائے کے نام پر ملک کے خلاف کوئی تحریر لکھے گا اس (شخص) سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ادھر، منشیات کے بڑھتے رجحان پر بات کرتے ہوئے سوین نے کہا کہ ’’سرحد پار سے یہاں منشیات کی بھاری سپلائی بھیجی جا رہی ہے، خاص طور پر اس قسم کی ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہے جو انتہائی پریشان کن ہے۔ ہم سب سے پہلے بڑے اور مرکزی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ہم منشیات کی سپلائی کے ماڈیول کو ختم کر دیں گے، ان کی جائیداد بھی ضبط کر لیں گے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جماعت اسلامی کی پشت پناہی پر پی ڈی پی نے سنہ2000 کا چناو جیتا

Next Post

صحافی سجاد گل کی ضمانت منظور

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
نوجوان صحافی سجاد گل گرفتار

صحافی سجاد گل کی ضمانت منظور

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اننت ناگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاص دعائیں

اننت ناگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاص دعائیں

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

موجودہ سرکار جموں کشمیر عوام کو بجلی سے محروم رکھ رہی ہے: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ ،کولگام میں 02 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »