• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جماعت اسلامی کی پشت پناہی پر پی ڈی پی نے سنہ2000 کا چناو جیتا

by امت ڈیسک
18/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
(جموں کشمیر) :جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سیدالطاف بخاری نے کہا کہ ’’سنہ 2000 کے انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کو جماعت اسلامی کی پشت پناہی حاصل تھی۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’جماعت اسلامی نے پی ڈی پی کو ووٹ کے ذریعے مدد کی، جس کی وجہ سے پی ڈی پی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی، اور اقتدار میں آنے کے بعد پی ڈی پی نے جماعت اسلامی کے خلاف سازشیں کی۔‘‘

سابق وزیر الطاف بخاری نے کہا کہ جب آج کے وقت میں وہ (الطاف بخاری) جماعت اسلامی اراکین کی رہائی میں اسیروں کی مدد کرتے ہیں تو پی ڈی پی کی صدر (محبوبہ مفتی) کو وہ سب گوارہ نہیں ہوتا ہے اور ان (الطاف بخاری) کے خلاف بیان بازی کی جاتی ہے۔ بخاری نے کہا کہ ’’مذہب کے نام پر کسی کو ٹارگیٹ بنانا انصاف اور قانون کے خلاف ہے اور ہندوستان کا آئین ہر مذہب کو اپنا حق دیتا ہے، تاہم بلا وجہ کسی کو مذہب کے نام پر ظلم کیا جائے تو اس کی مدد کرنا ان کا فرض ہے چاہے وہ جماعت اسلامی ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک وقت میں پی ڈی پی نے اپنے سیاسی مفادات کے لئے جماعت اسلامی کا سہارا لیا اور اپنا مفاد حاصل کرنے کے بعد جماعت اسلامی کے خلاف سازشیں کی۔‘‘ بخاری نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ان (الطاف بخاری) کی جانب سے جماعت اسلامی کے کسی فرد کو مدد ملتی ہے تو محبوبہ مفتی کو اچھا کیوں نہیں لگ رہا ہے؟ اس سے پی ڈی پی کا دہہرا معیار واضح طور پر سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’محبوبہ مفتی کے دور میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے بچوں کا قتل کیا گیا۔ اور آج وہ (محبوبہ) ان (قتل کیے گئے نوجوانوں) کے بزرگوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ اسلئے انہیں اچھا نہیں لگ رہا ہے جب الطاف بخاری کسی کی رہائی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔‘‘

ان باتوں کا اظہار الطاف بخاری نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منعقدہ پارٹی کنونشن کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ کنونشن کے حاشیہ پر بخاری نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ انہوں نے اس سے قبل بھی جماعت اسلامی اور پی ڈی پی کے ماضی میں تعلقات سے متعلق کھلم کھلا گفتگو کی ہے، بخاری کے مطابق ’’پی ڈی پی اور جماعت اسلامی کے ماضی میں تعلقات، 2000میں انتخابات وغیرہ کا سبھی کو علم ہے، یہ کوئی انکشاف نہیں بلکہ روز روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سبھی اس ’روز‘ سے واقف ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فٹنس سرٹیفکیٹ،انشورنس دستاویزات اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی:آر ٹی او کشمیر

Next Post

والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

نوجوان صحافی سجاد گل گرفتار

صحافی سجاد گل کی ضمانت منظور

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اننت ناگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاص دعائیں

اننت ناگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاص دعائیں

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

موجودہ سرکار جموں کشمیر عوام کو بجلی سے محروم رکھ رہی ہے: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »