• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نوجوان صحافی سجاد گل گرفتار

صحافی سجاد گل کی ضمانت منظور

by امت ڈیسک
18/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اینڈ لداخ نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کشمری صحافی سجاد احمد ڈار کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیا ہے۔ کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ ملزم کو نظربند کے حوالے سے تمام دستاویز فراہم نہیں کیے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنی نظربندی کے خلاف صحیح طرح سے نمائندگی نہیں کر پائے۔

کورٹ نے کہا کہ گزشتہ برس دسمبر مہینے کی یکم تاریخ کو کورٹ کے فیصلے کو ایک طرف رکھا جاتا ہے اور نظربند سجاد ڈار کے خلاف پی ایس اے کو کلعدم قرار دیا جاتا ہے اور عدالت ان کی رہائی کا حکم دیتی ہے۔

چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور جسٹس ایم اے چودھریکی بینچ نے رواں مہینے کی نو تاریخ کو کشمیری صحافی سجاد گُل کی رہاہی کا فیصلہ سننتے ہوئے کہا کہ "گزشتہ برس جنوری مہینے کی 14 تاریخ کو ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ کی جانب سے سجاد احمد ڈار عرف سجاد گل کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد گل کی جانب سے رٹ پیشن دائر کی گئی جس میں دعوی کیا گیا کہ وہ امن پسند اور قانون پر عمل کرنے والے شہری ہیں اور انہوں نے کبھی پبلک آرڈر اور ریاست کی سلامتی کے خلاف کچھ نہیں کیا۔رٹ پٹیشن میں سجاد نے یہ بھی دعوی کیا کہ پولیس نے اُنہیں بنا کسی وجہ گرفتار کر کے کئی دنوں تک قید میں رکھا اور ان کے خلاف تین ایف ائی ار (زیر نمبر 12/2021، 79/2021 اور 02/2022) پولیس اسٹیشن حاجن میں درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ جب ان پر پی ایس اے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا وہ جموں سینٹرل جیل میں زیر حراست میں تھے۔”

دو رکنی بینچ کا مزید مشاہدہ یہ تھا کہ”جواب دی ہندگان یعنی جموں کشمیر انتظامیہ، ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ اور ایس ایچ او حاجن پولیس اسٹیشن کا دعوی تھا کہ نظربند گل ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحافی بھی ہے۔ اس سب کے باوجود سجاد گل نے سماجی رابطہ ویب سائٹ کا استعمال سرکاری اداروں کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے کے لیے کیا۔عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ دسمبر مہینے کی یکم تاریخ کو رائٹ کورٹ نے گل کی درخواست منظور نہیں کی یہ کہتے ہوئے کہ "درخواست میں کوئی وزن نہیں ہے۔دونوں طرف کی دلیلیں سننے کے بعد بینچ نے کہا کہ "ہم نے سجاد گل کی نظربندی کے حوالے سے تمام دستاویز پڑے۔ ان دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ نظربند کے خلاف ایک ہی پولیس اسٹیشن (حاجن) میں تین ایف ائی ار درج کیے گئے ہیں۔

پہلے ایف ائی آر میں یہ بتایا گیا ہے کہ نظربند نے ریونیو محکمے کی اینٹی انکریجمنٹ ڈرائیو میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ دوسرے ایف ائی آر میں یہ بتایا گیا کہ نظر بند نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس سے غلط اور من گھڑک کہانی بنا کر پیش کی۔ وہیں تیسرے ایف ائی آر میں یہ دعوی کیا ہے گیا ہے کہ نظر بند نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شائع کیا جس میں لوگ ملک مخالف نعرے بازی کر رہے تھے ایک عسکریت پسند سلیم پرے کے گھر پر۔ ان سب وجوہات کی وجہ سے ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا۔”

بینچ کا مزید کہنا تھا کہ "سجاد گل کی جانب سے جو کاروائیاں کی گئی جواب دہندگان کے مطابق کیا وہ ریاست کی سالمیت اور سکیورٹی کے لیے خطرہ تھی؟ اس پر جانے سے پہلے ہمیں معاملے کے دو اور اہم پہلوں کو دیکھنا ضروری ہے۔ پہلا یہ کہ کیا نظربند کو ان کی ڈیٹینشن کے حوالے سے تمام دستاویز فراہم کیے گئے تھے یا نہیں۔ نظر بند کو صرف پانچ صفحات دیے گئے تھے ان کی نظربندی کے حوالے سے جن میں ایک ڈیٹینشن آرڈر تھا، ایک نوٹس اپ ریٹینشن تھا اور تین صفحات گراؤنڈ اف ڈیٹنشن کے تھے۔اس کے علاوہ ڈوزیر، ایف آئی آر، گواہوں کے بیانات اور دیگر منسلک دستاویز فراہم نہیں کیے گئے تھے۔ اس وجہ سے نظربند اپنی نمائندگی صحیح ڈنگ سے نہیں کر پایا جو کہ اس کا آئینی حق تھا۔

دوسری چیز یہ کہ نظربند کے خلاف تین ایف آئی آر درج تھے اور 14 جنوری 2022 کو ان پر پی ایس اے عائد کیا گیا۔ اس کی کیا ضرورت تھی۔ اگر ان کو ایک معاملے میں ضمانت مل بھی جاتی تو دو معاملے ابھی بھی ان کے خلاف تھے۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ان تین معاملات میں سے انہیں ایک معاملے میں ضمانت مل بھی گئی تھی۔ بینچ نے مزید کہا کہ”نظر بند کے خلاف جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان کی بھی پوری طرح سے وضاحت نہیں ہو پائی ہے۔مزید پڑھیں:کشمیری صحافی فہد شاہ کو ملی ضمانت

اپنا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ” نظر بند کے خلاف دائر ڈیٹینشن آرڈر مبہم ہے اور ڈیٹیننگ اتھارٹی نے آرڈر جاری کرنے سے پہلے اپنے ذہن کا صحیح استعمال نہیں کیا ہے۔لہذا عدالت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ضلع میجسٹریٹ بانڈی پورہ کی جانب سے گزشتہ برس جنوری مہینے کی 14 تاریخ کو گل پر عائد کیا گیا ڈیٹنشن آرڈر (25/DMB/PSA) کو کلعدم قرار دیا جاتا ہے۔ اس لیے سجاد گل کو رہا کرنے کا حکم دیتی ہے اگر وہ کسی اور معاملے میں مطلوب نہ ہو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

Next Post

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
Next Post
ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اننت ناگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاص دعائیں

اننت ناگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے خاص دعائیں

دفعہ 370 کی سماعت : سپریم کورٹ آخری امید : محبوبہ مفتی

موجودہ سرکار جموں کشمیر عوام کو بجلی سے محروم رکھ رہی ہے: محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ ،کولگام میں 02 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

دسمبر کے پہلے ہفتے میں سرمائی تعطیلات متوقع

دسمبر کے پہلے ہفتے میں سرمائی تعطیلات متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »