• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کی ہار پر جشن منانے کے الزام میں سات طلباء گرفتار

by امت ڈیسک
27/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر: 19 نومبر کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست کے بعد جموں و کشمیر سے باہر کے طالب علم کے ساتھ بحث کرنے کے الزام میں سات کشمیری طلبہ کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ بتادیں کہ یہ طلبہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسزو ٹیکنالوجی گاندربل میں زیر تعلیم ہیں۔

پولیس تھانے ناگبل میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق، طالب علموں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کی دفعہ 13 اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 505 اور 506 کے تحت عوامی فساد اور مجرمانہ دھمکی دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانکاری فرہم کرتے ہوئے ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ "پنجاب کے ایک طالب علم نے سکاسٹ (شوہامہ کیمپس) کے آخری سال کے سات طالب علموں کے بارے میں تحریری شکایت درج کروائی ہے کہ 19 نومبر کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کو شکست دینے کے بعد اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔”

افسر نے مزید بتایا کہ "پنجاب کے رہنے والے یونیورسٹی کے ایک طالب علم سچن بینس کی تحریری شکایت کی بنیاد پر ناگبل پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر (317/2023) درج کی گئی ہے، جو کہ یونیورسٹی کے آخری سال کے سات طالب علموں کے خلاف ہے۔ شکایت کنندہ کے ذریعہ نامزد کشمیری طلبہ کی شناخت عمر، آصف، محسن، توقیر، خالد، سمیر اور عبید کے طور پر کی گئی ہے۔ اس معاملے کی مزید تفتیش فی الحال جاری ہے۔

طالب علم سچن نے اپنی شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے ویٹرنری سائنسز اور حیوانات کے شعبے میں زیر تعلیم سات کشمیری طلبہ نے اس کے ساتھ "بدسلوکی” کی اور "دھمکی” دی کیونکہ اس نے بھارت کی حمایت کی تھی۔ شکایت میں مزید الزام لگایا گیا ہے کہ "انہوں نے مجھے دھمکی بھی دی کہ چپ رہو ورنہ مجھے گولی مار دی جائے گی۔”

اس کے علاوہ، شکایت کنندہ نے بھی دعوی کیا ہے کہ اس میچ کے بعد، ان طلبہ نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے،جس سے جموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری سے باہر کے طلبہ میں خوف پیدا ہوا۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر کے تعلیمی ادارے میں کرکٹ میچوں میں مقامی اور غیر مقامی طلبہ کے درمیان جھڑپ کے اس سے قبل بھی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔مزید پڑھیں:آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا خواب چکناچور، آسٹریلیا چھٹی مرتبہ عالمی چیمپیئن
سنہ 2021 میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت جموں اور کشمیر پولیس نے میڈیکل کالج کے عملہ اور طالب علموں کو گرفتار کیا جنہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منایا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں برف و باراں کی پیشگوئی

Next Post

شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں ،اننت ناگ پولیس کی اپیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
Next Post
شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں ،اننت ناگ پولیس کی اپیل

شبیر شاہ کی پارٹی سے دور رہیں ،اننت ناگ پولیس کی اپیل

ڈیوٹی سے غیر حاضری :اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ عبدالرشید داس معطل

اننت ناگ میں افسر معطل

صراف کدل سرینگر میں آتشزدگی کی واردات میں مسجد کو نقصان

صراف کدل سرینگر میں آتشزدگی کی واردات میں مسجد کو نقصان

گریز وادی کو پہلی بار گرڈ سے منسلک بجلی مل گئی

گریز وادی کو پہلی بار گرڈ سے منسلک بجلی مل گئی

کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

کسی جیتنے والی ٹیم کی حمایت بھی کشمیر میں جرم: محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »