• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اٹل ڈولو جموں کشمیر کے نئے چیف سیکرٹری تعینات

اتل ڈولو نے نئے چیف سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا

by امت ڈیسک
01/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سینئر آئی اے ایس افسر اتل ڈولو نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے نئے چیف سیکرٹری کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا اور اس موقع پر یہاں سیول سکریٹریٹ میں موجود افسروں اور دوسرے سیکنڑوں نے ملازمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وہ ارن کمار مہتا کہ جگہ پر بیوروکریسی کے اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے مہتا 30 نومبر 2023 کو ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا تھا: ‘ارن کمار مہتا آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی:1988) کی ریٹائر منٹ اور سینٹرل ڈیپوٹیشن سے وطن واپسی کے نتیجے میں اٹل ڈولو آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی:1988) کوجموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے’۔
مذکورہ حکمنامے میں مزید کہا گیا تھا کہ وہ (اتل ڈولو) یکم دسمبر 2023 یا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے اگلے احکامات تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
اتل ڈولو کو سال 2017 کے بعد جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے افسر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو یونین ٹریٹری میں بیوروکریسی کے اعلیٰ ترین عہدے پر براجمان ہوئے۔
قبل ازیں بی آر شرما سال 2015 ست 2017 تک جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔
اتل ڈولو جو خوشگوار انداز میں اپنے منصبی فرائض انجام دینے کے بیوروکریسی میں معروف ہیں،نے قبل ازیں لداخ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور جموں وکشمیر میں کم سے کم تین اضلاع میں ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے اپنی اپنے فرائض انجام دئے ہیں۔
مرکزی سرکار نے سال گذشتہ اتل ڈولو کو بارڈر منیجمنٹ سیکریٹری کے عہدے پر مرکز میں تعینات کیا تھا۔
تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے زائد از ایک ہفتہ قبل جاری ایک حکمنامے کے مطابق مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان کی جموں وکشمیر میں واپس تعیناتی کو منظوری دی تھی۔
وہ محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کے فائنانشل کمشنر کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور محکمہ زراعت کے ایڈیشنل؛ چیف سیکریٹری بھی رہے ہیں۔
اٹل ڈولو کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کلم گائوں سے ہے ان والد سری نگر منتقل ہوئے تھے اور بعد میں وہ دہلی منتقل ہو کر وہیں رہائش پذیر ہوئے تھے،۔
ارن کمار مہتا 30 نومبر 2023 کو ملازمت سے سبکدوش ہوئے۔ انہوں نے دو برس قبل بی وی آر سبھرامانیم کی جگہ پر یونین ٹریٹری کے چیف سیکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ممبئی میں جموں کشمیر کی لڑکیوں کیساتھ بدسلوکی، محبوبہ نے کی کارروائی کی مانگ

Next Post

بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالمیت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے:وزیر اعظم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

بی ایس ایف پوری قوت وہمت کے ساتھ ملک کی سالمیت و خود مختاری کی حفاظت کر رہی ہے:وزیر اعظم

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی

بارہمولہ میں سال رواں سال 452 منشیات فروش گرفتار، کروڑوں روپیے مالیت کی جائیداد ضبط:پولیس

اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف پولیس نے لیا نوٹس

اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف پولیس نے لیا نوٹس

لل دید اسپتال میں لائی گئی خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

لل دید اسپتال میں لائی گئی خاتون کی مشتبہ حالت میں موت

پلوامہ میں نوجوان ریت نکالنے کے دوران ڈوب کر ازجان

پلوامہ میں نوجوان ریت نکالنے کے دوران ڈوب کر ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »