• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھاجپا کے خلاف گپکار الائنس کا اتحاد لازمی:عمرعبداللہ

انتخابات میں تاخیر، بھاجپا اور الیکشن کمیشن دونوں قصوروار: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
06/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ:’’جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن برابر کے ذمہ دار ہیں۔‘‘ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے منگل کو ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر نے الزام عائد کیا کہ ’’مرکزی سرکار نہیں چاہتی کہ جموں وکشمیر میں جمہوری نظام قائم ہو۔‘‘

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ضلع پلوامہ کا دورہ کرکے عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ دورے کے دوران ان کے ہمراہ این سی کے دیگر لیڈران بشمول جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ترجمان اعلیٰ تنویر صادق سمیت دیگر سینئر پارٹی لیڈران بھی تھے۔ مجاہد منزل پلوامہ، میں منعقدہ عوامی کنونشن میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے پارٹی کارکنوں، پارٹی حامیوں اور مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’جہاں تک الیکشن کمیشن کا تعلق ہے، ہم بار بار یہاں اسمبلی انتخابات منعقد نہ کرنے کی وجہ ان سے دریافت کر رہے ہیں تاہم وہ مرکزی سرکار کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور مرکزی سرکار بار بار یہ کہہ رہی ہے کہ انتخابات الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے۔ کچھ ماہ قبل چیف الیکشن کمشنر نے خود کہا تھا کہ ’’جموں و کشمیر میں ایک خلا ہے اور اسے پر کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’اگر الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کروا رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے منظوری نہیں مل رہی ہے اور اگر ایسا ہے تو اس کا مطلب صاف ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد کرانے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ہم بی جے پی اور الیکشن کمیشن دونوں کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں کیونکہ یہاں انتخابات کرانے کی ذمہ داری ان (دونوں) کی ہے۔‘‘

عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، این سی لیڈر نے الزام عائد کیا کہ ’’جموں و کشمیر میں جمہوریت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ میں مرکز میں ایسی حکومت دیکھ رہا ہوں جو نہیں چاہتی کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت بحال ہو۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ (بی جے پی) حکومت نہیں چاہتی کہ لوگ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں اور حکومت بنائیں۔‘‘ عمر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’جموں و کشمیر کی اسمبلی 2018 میں ختم ہو چکی ہے اور 2023 میں بھی جمہوریت کہیں نظر نہیں آ رہی۔‘‘ اپنی پارٹی -این سی – کی ستائش کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اداروں کی ترقی کی حمایت کی ہے۔‘‘

ریلی کے دوران عمر نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی نے روزگار، ترقی اور بجلی کی فراہمی میں بہتری کی جھوٹی یقین دہانی کر کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ سوائے جھوٹ کے انہوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ آج بجلی، پانی کی حالت بدتر ہے جب وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے مزید فنڈز کا بندوبست کیوں نہیں کرتے؟ ہمارے زمانے میں حالات آج کے حالات سے بہتر تھے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر ترمیمی بلوں سے مظلوموں کو انصاف ملے گا : امیت شاہ

Next Post

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعدجموں و کشمیر اور لداخ نے گہری مثبت اور ترقی پسند تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا:نتیانند رائے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
2 سال میں جموں و کشمیر میں 104 سیکورٹی اہلکار ہلاک،223 زخمی: وزارتِ داخلہ کا پارلیمنٹ میں جواب

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعدجموں و کشمیر اور لداخ نے گہری مثبت اور ترقی پسند تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا:نتیانند رائے

زخمی پولیس انسپکٹر مسرور احمد دلی علاج کے لیے منتقل

زخمی پولیس انسپکٹر مسرور احمد دلی علاج کے لیے منتقل

اننت ناگ کے لارنو گاؤں میں آگ کی بھیانک واردات تین دکانیں اور مدرسہ خاکستر

زنپہ کدل سرینگر میں آگ کی واردات ، چھ دکانیں اور دو کمرے جل کر خاکستر

مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

سردی کا راج برقرار: منفی 2.6 ڈگری سیلشس کے ساتھ سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

گاندربل میں ٹریکٹر پلٹنے سے ڈرائیور ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »