• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس آئی کی تشکیل: جابرانہ نظام کو مضبوط کرنے کا حربہ: گپکار الائنس

فائل فوٹو

دفعہ 370 پر فیصلہ : جموں کشمیر سیاسی لیڈران کا ردعمل

by امت ڈیسک
11/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک) :سپریم کورٹ کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے پارلیمنٹ اور صدر جمہوریہ کے فیصلے کو برقرار رکھنے پر جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈران نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ – عمر عبداللہ اور غلام نبی بٹ (آزاد) – سمیت دیگر مقامی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے پیر کو سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار کے فیصلے کو برقرار رکھنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ دفعہ 370کے تحت جموں و کشمیر کو بعض خصوصی اختیارات حاصل تھے۔

جدوجہد جاری رہے گی: عمر عبداللہ
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’مایوس ہوں لیکن بد دل نہیں، جدوجہد جاری رہے گی۔‘‘ عمر نے مزید کہا: ’’بی جے پی کو یہاں تک پہنچنے میں کئی دہائیاں لگیں۔ ہم (بھی) طویل سفر کے لیے بھی تیار ہیں۔‘‘ قبل ازیں این سی لیڈر نے عمر عبداللہ کو گھر میں نظر بند کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں پولیس اور ایل جی سنہا نے ان دعووں کی تردید کی تھی۔ عمر نے اس کے جواب میں اپنے گھر کے باہری کی گیٹ کی تصویر سماجی رابطہ گاہ پر شیئر کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا کی سخت سرزنش کی تھی۔
یہ پڑاؤ ہے منزل نہیں : محبوبہ مفتی
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ویڈیو میں کہا کہ آج جو فیصلہ آیا ہے یہ مشکل ضرور ہے لیکن مایوس مت ہونا کیون کہ یہ ہمارا پڑاؤ ہے منزل نہیں ہے۔

سجاد لون کا رد عمل
شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے بھی آرٹیکل 370پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’’مایوس کن‘‘ قرار دیا۔ سماجی رابطہ گاہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لون نے کہا: ’’انصاف ایک بار پھر جموں اور کشمیر کے لوگوں سے دور ہے۔ دفعہ 370 کو قانونی طور پر ختم کر دیا گیا ہوگا لیکن (یہ) ہمیشہ ہماری سیاسی خواہشات کا حصہ رہے گا۔‘‘

غلام نبی آزاد
سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پراگریسیو ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے کہا: ’’ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، تاہم ہمیں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی پر ہمیں سپریم کورٹ کے ساتھ ہی امید وابستہ تھی، گزشتہ تین ماہ اس پر بحث و تمحیص میں گزرے جبکہ فیصلہ بھی جموں و کشمیر کی اکثر عوام کی امیدوں اور خواہشات کے برعکس صادر ہوا۔

بی جے پی لیڈر محمد یوسف صوفی
بی جے پی لیڈر
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ٹی صوفی یوسف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ہوئے کہا کہ ’’بھارتیہ جنتا کو پہلے سے ہی کورٹ پر بھروسہ تھا، اور سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلہ میں کہا کہ دفعہ 370عارضی تھا”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا کیا خیر مقدم

Next Post

دفعہ 370پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منزل نہیں محض ایک پڑاؤ: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
کشمیر میں اب خواتین بلکہ بچوں پر بھی شک کیا جارہا ہے: محبوبہ مفتی

دفعہ 370پر سپریم کورٹ کا فیصلہ منزل نہیں محض ایک پڑاؤ: محبوبہ مفتی

پروفیسر عبدالغنی بٹ کے بعد سید الطاف بخاری کا ایک اور حریت لیڈر آغا سید حسن سے ملاقات:کس نے کیا مانگا اور کس نے کیا دینے کی پیشکش کی؟

الطاف بخاری نے ’با دل نخواستہ‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا

جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

دفعہ 370 فیصلہ: یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا، جد و جہد جاری رکھیں گے:عمر عبداللہ

ڈاکٹر کرن سنگھ:سابق ریاست کے اکلوتے یوراج سے جموی لیڈر تک کا سفر

عوام کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا چاہئے، کرن سنگھ

زمین الاٹمنٹ معاملہ، پی ڈی پی کا ایل جی انتظامیہ سے سوال

اگلے ہفتے تک پی ڈی پی نے کی سیاسی سرگرمیوں کو معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »