• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مجھے مردہ سمجھ کر شوٹر چلا گیا: عمران خان

سائفر کیس : عمران خان پر فرد جرم عائد

by امت ڈیسک
13/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد: سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر خارجہ و پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، ان کی بہنوں کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی جب کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ نے صحت جرم سے انکار کیا۔خصوصی عدالت نے استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے سماعت کو کل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے جس میں استغاثہ کی شہادتیں عدالت میں پیش کی جائیں گی۔

اس قبل 23 اکتوبر کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جیل ٹرائل کی کاروائی کو کالعدم قرار دیئے جانے کی وجہ سے وہ فرد جرم بھی کالعدم ہوگیا۔واضح رہے کہ سائفر کیس اس سال اگست میں شروع کیا گیا تھا جب عمران خان پر مبینہ طور پر ایک خفیہ سفارتی خط، جسے سائفر کہا جاتا ہے، کو افشا کرکے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس سفارتی خط کو گزشتہ سال مارچ میں واشنگٹن میں ملکی سفارت خانے کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔ عمران خان کو اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے اقتدار سے معزول کر دیا گیا تھا۔ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سے ان کے خلاف 150 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دلی کو کشمیریوں کے احساسات کو سمجھنا ہوگا: فاروق عبداللہ

Next Post

پارلیمنٹ سیکورٹی چوک معاملہ :کمیٹی تشکیل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی بڑی کوتاہی

پارلیمنٹ سیکورٹی چوک معاملہ :کمیٹی تشکیل

وادی میں بجلی کی ہا ہا کار، عوام پریشان، صنعت کار نقصان سے دوچاد

سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج

اپوزیشن کے پندرہ رکن پارلیمان دونوں ایوانوں سے معطل

اپوزیشن کے پندرہ رکن پارلیمان دونوں ایوانوں سے معطل

*لولاب کپواڑہ میں ریچھ کے حملے سے خاتون شدید زخمی*

اوڑی میں ریچھوں نے دو درجن بھیڑوں کو اپنا نوالا بنایا

مریضہ کے جسم سے نو انچ اپینڈکس نکالا گیا

مریضہ کے جسم سے نو انچ اپینڈکس نکالا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »