امت نیوز ڈیسک//
پونچھ: وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ سے ملانے والی مغل روڈ ہفتہ کو تازہ برف باری کی وجہ سے بند کر دی گئی
ان کا کہنا تھا کہ ’پیر کی گلی‘ سمیت سڑک کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر تازہ برف باری ہوئی ہے، جس کے باعث راستے بند ہو گئے ہیں۔
ڈی وائی ایس پی سورنکوٹ حامد علی بانڈے نے سی این آئی کو سڑک کی بندش کی تصدیق کی۔ اس سال کے شروع میں، جموں سری نگر ہائی وے کے متبادل کے طور پر سمجھی جانے والی سڑک کو کئی مواقع پر برف باری کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا، خاص طور پر ‘پیر کی گلی’ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں۔( سی این آئی)








