• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اڈیشہ میں ’مطلوب‘ کشمیری ‘جعلساز’  گرفتار

اڈیشہ میں ’مطلوب‘ کشمیری ‘جعلساز’ گرفتار

by امت ڈیسک
16/12/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
جاجپور (اڈیشہ) :سی آئی ڈی کی خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے ایک بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک کشمیری ’’فراڈی ملزم‘‘ کو گرفتار کر لیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار کیے گئے شخص کے کچھ مشکوک اور غیر ملکی عناصر کے ساتھ روابط بھی سامنے آئے ہیں۔ ملزم کی شناخت 37سالہ سید ایشان بخاری عرف ڈاکٹر ایشان بخاری کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ٹی ایف کی ایک خصوصی ٹیم نے جاجپور ضلع کے نیول پور علاقے میں چھاپہ مار کر بخاری کو گرفتار کیا۔ ایس ٹی ایف کے سینئر افسران نے بتایا کہ ملزم کشمیر پولیس کو بھی دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ایک مقدمے میں مطلوب ہے اور اس کے خلاف ایک غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ایس ٹی ایف نے ایک بیان میں کہا، ’’یہ بھی پایا گیا کہ وہ کیرالہ میں مشکوک افراد اور کچھ پاکستانی شہریوں کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔‘‘
ایس ٹی ایف کے افسران نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران 100 سے زائد دستاویز ضبط کیے گئے ہیں۔ حیران کن طور پر ملزم ’’نیورو اسپیشلسٹ ڈاکٹر، آرمی ڈاکٹر، پی ایم او میں افسر، این آئی اے کے اعلیٰ حکام کے قریبی ساتھی کا روپ دھر رہا تھا۔‘‘
حیران کن انکشافات
اوڈیشہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم، سید ایشان بخاری، نے کم از کم 6-7 لڑکیوں سے شادی رچائی ہوئی ہے، جو ہندوستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھتی ہیں جن میں کشمیر، اتر پردیش، مہاراشٹر اور اڈیشہ شامل ہیں۔ وہ مختلف ویب سائٹس/ ایپس پر بھی سرگرم تھا اور متعدد لڑکیوں کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کیے ہوئے تھا، جس میں وہ خود کو بین الاقوامی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر کے طور پر خود کو پیش کرتا تھا۔
ضبطی
پولیس بیان کے مطابق جعلی دستاویز ضبط کی گئیں ہیں جن میں امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی، کینیڈین ہیلتھ سروسز انسٹی ٹیوٹ، کرسچن میڈیکل کالج ویلور کی طرف سے جاری کیے گئے میڈیکل ڈگری سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔ کچھ خالی دستخط شدہ دستاویزات/ حلف نامے/ بانڈ، متعدد شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، خالی چیک، آدھار کارڈ، وزٹنگ کارڈ بھی ضبط کیے گئے ہیں۔اوڈیشہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم گرفتاری ہے جس سے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے خلاف جدوجہد میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے”۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرحد پار لانچنگ پیڈس پر ڈھائی سو سے تین سو جنگجو دراندازی کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں:آئی جی بی ایس ایف

Next Post

راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

راجوری اور اکھنور میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

گلمرگ میں مدھیہ پردیش کا سیاح مردہ پایا گیا

جموں وکشمیر میں آخری بندوق کو خاموش کرنے میں وقت لگے گا: ڈی جی پی آر آر سوین

جموں وکشمیر میں آخری بندوق کو خاموش کرنے میں وقت لگے گا: ڈی جی پی آر آر سوین

گلمرگ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

گلمرگ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

بمنہ میں پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث تین افراد گرفتار : پولیس سربراہ

بمنہ میں پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث تین افراد گرفتار : پولیس سربراہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »