• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس، بڑے بھائی کا رول ادا کرے: محبوبہ مفتی

ریتلے پاور پروجیکٹ معاملہ :جموں کشمیر کو بے اختیار بنانے کا حربہ: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
06/01/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سرپرست محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز ہائیڈرو الیکٹرک وسائل کو آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے پر ایک ایسے وقت میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا جب خطہ بجلی کے غیر معمولی بحران سے دوچار ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ ’’ایک ایسے وقت میں جب جموں و کشمیر بجلی کے شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے، ہمارے ہائیڈرو الیکٹرک وسائل دوسری ریاستوں کو آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی کے مطابق ’’اس سے پہلے (اس طرح کی کارروائی) نہیں دیکھی گئی ہے۔‘‘ محوبہ مفتی نے اس فیصلے کو جموں و کشمیر کے باشندوں کو مزید بے اختیار بنانے اور یہاں کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے کہا: ’’ایک ایک اور فیصلہ ہے جو جموں و کشمیر کے باشندوں کو اجتماعی طور پر سزا دینے کے ارادے سے لی گیا ہے جس سے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔‘‘

محبوبہ کا یہ بیان رتلے ہائیڈرو پاور کارپوریشن کے راجستھان اورجا وکاس اور آئی ٹی سروسز لمیٹڈ کے ساتھ صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں اپنے 850 میگاواٹ پاور پلانٹ سے بجلی فراہم کرنے کے حالیہ معاہدے کے رد عمل میں سامنے آیا ہے۔ رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹڈ (آر ایچ پی سی ایل) این ایچ پی سی لمیٹڈ اور جموں اور کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے ایس پی ڈی سی) کی ایک مشترکہ کمپنی ہے، جیسا کہ وزارت بجلی کے ایک بیان میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے کمرشل آپریشن کی تاریخ سے 40 سال کے لیے بجلی کی فراہمی کے لیے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ بجلی کی تقسیم کو وزارت بجلی کی طرف سے مطلع کیا جائے گا، جس سے خطے میں پہلے سے ہی بحران کا شکار بجلی کے ترسیلی نظام پر طویل مدتی اور منفی اثرات کے بارے میں خدشات ظاہر ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آر ایچ پی سی ایل نے راجستھان اورجا وکاس اور آئی ٹی سروسز لمیٹڈ کے ساتھ ایک پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) کیا ہے، جس میں جموں اور کشمیر کے کشتواڑ میں 850 میگاواٹ ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کی فراہمی کے انتظامات کو باقاعدہ بنایا گیا ہے۔ پی پی اے پر بدھ کو جے پور میں دستخط کیے گئے۔ تقریب کے دوران آر ایچ پی سی ایل اور راجستھان اورجا وکاس اور آئی ٹی سروسز لمیٹڈ دونوں کے سینئر افسران موجود تھے۔ اس فیصلے نے مقامی آبادی میں کافی تشویش پیدا کی ہے جبکہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بجلی کے وسائل کو آؤٹ سورس کرنے سے یہاں کے مقامی باشندوں کو درپیش چیلنجز میں مزید اضافہ ہوگا اور بنیادی سہولیات تک ان کی رسائی کافی حد تک متاثر ہو سکتی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میں روزانہ کی بنیادوں پر جموں وکشمیر میں بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیتا ہوں :ایل جی

Next Post

ریاسی دلدوز سڑک حادثہ : میاں بیوی، بیٹا ازجان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
ریاسی دلدوز سڑک حادثہ : میاں بیوی، بیٹا ازجان

ریاسی دلدوز سڑک حادثہ : میاں بیوی، بیٹا ازجان

پونچھ میں تصادم: ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

پونچھ کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن

کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کر کے لوگوں کو پیسہ واپس دیا جائے گا : صوبائی کمشنر

شہر خاص کی شان رفتہ بحال کرنے کےلیے کام سرعت سے جاری: صوبائی کمشنر

کشمیریوں کے لیے علیحدہ شناختی کارڈ سازش کا حصہ: جی اے میر

جموں کشمیر اور لداخ کی سبھی پارلیمانی سیٹیں انڈیا الائنس جیتے گی: جی اے میر

کشمیری طالبعلم کی ایران میں موت، لواحقین کی مدد کی اپیل

کشمیری طالبعلم کی ایران میں موت، لواحقین کی مدد کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »