• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں شامل سب انسپکٹر کی سڑک حادثہ میں موت

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں شامل سب انسپکٹر کی سڑک حادثہ میں موت

by امت ڈیسک
02/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں پولیس ٹیم کا حصہ رہنے والے سب انسپکٹر سنجیو کمار کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ انہیں 28 دسمبر کو بائیک سواروں نے ٹکر ماری تھی جس سے انہیں شدید چوٹ آئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سنجیو کمار لوچن کو 28 دسمبر کی رات بابا ہری داس نگر پولیس اسٹیشن کے سامنے بائیک سواروں نے ٹکر مار دی تھی جس میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں قریبی وینکٹیشور اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنجیو کمار اپنی کار پارک کرکے سڑک عبور کررہے تھے۔ تبھی سامنے سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ حادثے میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے تین نوجوان زخمی بھی ہوئے۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ سنجیو کمار لوچن جنک پوری کے قریب پوشنگی پور گاؤں کے رہنے والے تھے۔ واضح رہے کہ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر19 ستمبر 2008 کو ہوا تھا، جس میں دہلی پولیس کے ساتھ تصادم میں دو مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ اسپیشل سیل کے انسپکٹر موہن چند شرما بھی اس انکاؤٹر میں ہلاک ہوئے تھے۔ اس انکاؤنٹر سے پورے ملک میں بحث شروع ہوئی تھی اور الگ الگ سوال اٹھائے جارہے تھے۔ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کو انجام دینے پر سنجیو کمار لوچن کو صدر جمہوریہ پولیس میڈل اور گیلینٹری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور پھر سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملی تھی۔ اس وقت ان کی پوسٹنگ بابا ہری داس نگر تھانے میں تھی۔ خیال رہے اس انکاؤنٹر کا اثر دہلی سے ہوتے ہوئے اترپردیش کے اعظم گڑھ تک ہوا۔ نئی دہلی کے زاکر نگر علاقے میں ہوئے اس انکاونٹر کو فرضی انکاونٹر کہا جاتا ہے حالانکہ اب تک یہ پوری طرح واضح نہیں کیا جاسکا ہے کہ یہ انکاونٹر فرضی تھا۔ اس انکاونٹر میں کل تین لوگوں کی جان چلی گئی تھی، جن میں دو مشتبہ انڈین مجاہدین کے رکن آصف امین اور محمد ساجد اور آپریشن کی قیادت کرنے والے انسپکٹر موہن چند شرما کو گولی لگی اور تینوں کی جان چلی گئی۔ آصف امین اور محمد ساجد کا تعلق یو پی کے اعظم گڑھ سے تھا۔ آصف امین جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ماسٹرز کر رہے تھے، جبکہ محمد ساجد کی عمر محض 17 سال تھی۔ اس پورے معاملے میں اب تک کسی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچا جاسکا ہے چونکہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ نہیں کرائی گئی ہے۔ سنہ 2013 میں ساکیت سیشن کورٹ نے اپنے فیصلے میں اس انکاونٹر کو صحیح ٹھہرا تھا۔ اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں اس معاملے کو لیکر اجلاس ہوتے رہتے ہیں جن میں حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس سانحے کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سعودی عرب کے بدلتے رنگ ڈھنگ

Next Post

1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس جس کے تمام کلیدی رہنما قتل کر دیے گئے!

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
1974  کی اسلامی  سربراہی  کانفرنس جس  کے تمام کلیدی رہنما  قتل کر دیے گئے!

1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس جس کے تمام کلیدی رہنما قتل کر دیے گئے!

پاکستان میں کشمیریوں کے لئے مختص ایم بی بی ایس سیٹوں کی مبینہ خرید و فروخت اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام: حریت رہنما سمیت 9 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

سرینگر ضلع میں متعدد نئے پولیس تھانوں کا قیام

خلائی مخلوق سے ممکنہ ملاقات، ناسا نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کرلیں

خلائی مخلوق سے ممکنہ ملاقات، ناسا نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کرلیں

کیرن سیکٹر میں پاکستانی جنگجو ہلاک، لا ش کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی خاطر ہارٹ لائن پر رابط قائم کیا گیا: آرمی کا بیان

کیرن سیکٹر میں پاکستانی جنگجو ہلاک، لا ش کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی خاطر ہارٹ لائن پر رابط قائم کیا گیا: آرمی کا بیان

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

برف باری کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »