• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
خلائی مخلوق سے ممکنہ ملاقات، ناسا نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کرلیں

خلائی مخلوق سے ممکنہ ملاقات، ناسا نے مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کرلیں

by امت ڈیسک
02/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نیو یارک) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ نے ایک نئے پروگرام کے تحت 24 مذہبی پیشواؤں کی خدمات حاصل کرلی ہیں جن میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشوا بھی شامل ہیں۔ تقریباً ایک سال تک جاری رہنے والے اس پروگرام کا مقصد خلائی مخلوق سے رابطے کی صورت میں مذہبی نقطہ نگاہ کو جاننا، سمجھنا، اور اسے مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ترین ردِعمل کا تعین کرنا ہے۔ واضح رہے کہ کائنات میں زمین جیسے سیاروں کے علاوہ وہاں پر انسان جیسی ذہین اور ترقی یافتہ مخلوق ملنے کے امکانات بہت روشن ہیں لیکن اب تک ایسی کسی ’خلائی مخلوق‘ سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
ہوسکتا ہے کہ آنے والے ہزاروں سال تک ہمیں خلائی مخلوق کا کوئی سراغ نہ ملے، لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ آئندہ چند مہینوں کے دوران ہمیں اپنے جیسی کسی ذہین خلائی مخلوق کا پیغام موصول ہوجائے۔ ایسی صورت میں ایک پوری نوعِ انسانی کی حیثیت سے ہمارا جامع ترین جواب کیا ہونا چاہیے جو ہماری علمی سطح کے ساتھ ساتھ مذہبی عقائد کا اظہار بھی کرے؟ اس منصوبے کا مقصد یہی تعین کرنا ہے۔ سال بھر جاری رہنے والے اس پروگرام کو ’فلکی حیاتیات کے سماجی مضمرات‘ کا عنوان دیا گیا ہے جو پرنسٹن یونیورسٹی، نیو جرسی کے ’مرکز برائے مذہبی تحقیق‘ (سینٹر فار تھیولوجیکل انکوائری) یا مختصراً ’سی ٹی آئی‘ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ میں اس پروگرام کی تفصیلات منظرِ عام پر آنے کے بعد سے یہ چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ شاید ناسا نے خلائی مخلوق دریافت کرلی ہے یا اس کا رابطہ کسی ذہین خلائی مخلوق سے ہوگیا ہے۔ تاہم اس بارے میں اب تک ناسا کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر ضلع میں متعدد نئے پولیس تھانوں کا قیام

Next Post

کیرن سیکٹر میں پاکستانی جنگجو ہلاک، لا ش کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی خاطر ہارٹ لائن پر رابط قائم کیا گیا: آرمی کا بیان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے وزنی انسان 41 برس کی عمر میں چل بسا

31/12/2025
جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

جرمن بینک میں فلمی سٹائل کی کروڑوں ڈالر کی ڈکیتی

31/12/2025
90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

27/12/2025
خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

خانہ کعبہ جگمگاتا ہوا، ناسا کے خلا باز کی خلا سے لی گئی مکہ کی تصویر وائرل

09/12/2025
لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

19/08/2025
برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

برطانوی وزیر اپنے گھر کا کرایہ حد سے زیادہ بڑھانے پر مستعفی

09/08/2025
Next Post
کیرن سیکٹر میں پاکستانی جنگجو ہلاک، لا ش کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی خاطر ہارٹ لائن پر رابط قائم کیا گیا: آرمی کا بیان

کیرن سیکٹر میں پاکستانی جنگجو ہلاک، لا ش کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کی خاطر ہارٹ لائن پر رابط قائم کیا گیا: آرمی کا بیان

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

برف باری کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

سوڈان کے وزیراعظم  نے استعفی دے دیا

سوڈان کے وزیراعظم نے استعفی دے دیا

سال نو کی روایت؛ فرانس میں 874 گاڑیاں نذر آتش

سال نو کی روایت؛ فرانس میں 874 گاڑیاں نذر آتش

اسٹور سے چاکلیٹ خریدنے والا شخص 10 لاکھ ڈالر جیت کر لوٹا

اسٹور سے چاکلیٹ خریدنے والا شخص 10 لاکھ ڈالر جیت کر لوٹا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »