• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں : پولیس سربراہ

منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور: پولیس سربراہ

by امت ڈیسک
02/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین نے افسروں سے تاکید کی کہ وہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائیاں عمل میں لائیں۔
جموں: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین نے یونین ٹریٹری میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث اسمگلروں کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ماہانہ جرائم جائزہ میٹنگ سے خطاب کرنے کے دوران کہا کہ ‘منشیات کی تجارت انتہائی خطرناک ہے کیونکہ یہ نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہے بلکہ دہشت گردی سرگرمیوں کی حمایت کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے’۔انہوں نے افسروں سے تاکید کی کہ وہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائیاں عمل میں لائیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موصوف ڈی جی پی نے میٹنگ کے دوران افسروں سے تاکید کی کہ وہ منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کا ایک ریکارڈ ترتیب دیں تاکہ اس سلسلے میں ہمہ گیر کارروائیاں انجام دی جا سکیں۔

انہوں نے افسروں کو قوانین کی بار بار خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور منشیات کی نقل و حمل میں ملوث پائے جانے والے ڈرائیورں اور ان کی گاڑیوں کی ایک فہرست بنانے کی بھی ہدایت دی۔

دی جی پی نے منشیات کے متاثرین، اسمگلروں اور ڈیلروں کی درجہ بندی کرنے پر زور دیتے ہوئے افسروں سے کہا کہ وہ ماضی کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے منشیات اسمگلروں کے پس منظر اور آگے کے روابط کو دیکھیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران تفتیش کو بہتر بنانے اور جرائم کے مقدمات بالخصوص منشیات اور گائے اسمگلنگ سے نمٹنے کے کئی اہم پہلوؤں کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

میٹنگ میں ڈی جی پی نے کہا: ‘ضلع یا زون کے جرائم نقشے سے جرائم کے مقدمات کے تصفیے کی شرح اور معیار اجاگر ہونا چاہئے اور جرائم کے تصفیے کی کار کردگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ایک جامع،تازہ ترین اور درست ڈاٹا بیس بنایا جانا چاہئے’۔

موصوف ڈی جی پی نے کہا کہ تحقیقات میں غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کو بہترین ضلع اور بہترین پولیس اسٹیشن کے طور پر انعامات سے نوازا جائے گا۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

الہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی مسجد میں پوجا پر روک لگانے سے انکار کر دیا

Next Post

گیان واپی مسجد پر بولے مولانا ارشد مدنی، لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوا ہے:مولانا ارشد مدنی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
Next Post
گیان واپی مسجد پر بولے مولانا ارشد مدنی، لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوا ہے:مولانا ارشد مدنی

گیان واپی مسجد پر بولے مولانا ارشد مدنی، لوگوں کا عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوا ہے:مولانا ارشد مدنی

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

پونچھ سرنکوٹ میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

سپریم کورٹ میں یاسین ملک کی ذاتی پیشی پر ججز برہم

علاج و معالجہ کیلئے یاسین ملک نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی

5 مریضوں سمیت 22 افراد کو ہوائی جہاز سے کپواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر پہنچایا گیا

5 مریضوں سمیت 22 افراد کو ہوائی جہاز سے کپواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر پہنچایا گیا

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال، مغل روڈ بند

سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »