• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سپریم کورٹ میں یاسین ملک کی ذاتی پیشی پر ججز برہم

علاج و معالجہ کیلئے یاسین ملک نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی

by امت ڈیسک
02/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں سزا یافتہ علیحدگی پسند رہنما و کلعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ اسین ملک نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے ایمس میں علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس انوپ مہدیرتا کی بنچ نے یاسین ملک کے وکیل سے کہا کہ وہ ملک سے پوچھیں کہ ‘کیا وہ ایمس کے میڈیکل بورڈ سے علاج کرائیں گے یا اپنی پسند کے کسی ڈاکٹر سے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 14 فروری کو ہوگی۔’

سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے ملک کی عرضی کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ یہ عرضی سماعت کے لائق نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ رجت نائر نے کہا کہ یاسین ملک کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ انہیں او پی ڈی میں دکھانے کی ضرورت ہے۔نیر نے کہا کہ ایمس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یاسین ملک کا چیک اپ کرنے کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، لیکن اس نے ڈاکٹروں سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔

نائر نے کہا کہ یاسین ہائی کیٹیگری ہائی رسک قیدی ہے۔ انہیں جیل میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے بعد عدالت نے ملک کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ یاسین ملک سے پوچھیں کہ کیا وہ ایمس کے میڈیکل بورڈ سے علاج کروانا چاہتے ہیں یا اپنی پسند کے کسی ڈاکٹر سے۔

واضح رہے کہ 25 مئی 2022 کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے یاسین ملک کو ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔اس کے علاوہ ملک کو پانچ مختلف مقدمات میں 10-10 سال اور تین مختلف مقدمات میں 5-5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

بتادیں کہ یاسین ملک جموں و کشمیر کے ان علیحدگی پسندوں کے پہلے دستے میں شامل تھے جنہوں نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کیا تاہم انہوں نے 1994 میں اپنی تنظیم جے کے ایل ایف کو سیاسی محاذ پر سرگرم کیا تھا اور عسکریت کو خیرباد کہا تھا۔ انہوں نے عسکریت چھوڑنے کے بعد کئی وزرائے اعظم سے ملاقات کی جبکہ انہیں حکومت ہند نے بیرون ملک جانے کی بھی اجازت دی تھی جن میں پاکستان، امریکہ اور سعودی عرب شامل ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ سرنکوٹ میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد

Next Post

5 مریضوں سمیت 22 افراد کو ہوائی جہاز سے کپواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر پہنچایا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
5 مریضوں سمیت 22 افراد کو ہوائی جہاز سے کپواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر پہنچایا گیا

5 مریضوں سمیت 22 افراد کو ہوائی جہاز سے کپواڑہ ضلع ہیڈکوارٹر پہنچایا گیا

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال، مغل روڈ بند

سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک بحال

لسجن میں ای رکشہ دریائے جہلم میں گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری، ڈرائیور محفوظ

لسجن میں ای رکشہ دریائے جہلم میں گر گیا، ریسکیو آپریشن جاری، ڈرائیور محفوظ

لال کرشن اڈوانی کو دیا جائے گا بھارت رتن، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا اعلان

لال کرشن اڈوانی کو دیا جائے گا بھارت رتن، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا اعلان

مغل روڈ پر برفباری، شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند

سرینگر کیساتھ وادی میں پھر سے برفباری شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »