• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پلوامہ حملہ، لیتہ پورہ میں کی جائے گی یادگار نصب

پلوامہ حملہ، لیتہ پورہ میں کی جائے گی یادگار نصب

by امت ڈیسک
14/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
پلوامہ (جموں کشمیر) : پلوامہ حملے کی پانچویں برسی کے موقع پر لیتہ پورہ، پلوامہ میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کو ایک تقریب کے دوران خراج عقیدت پیش کیا۔ مقامی سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی تاہم وہاں میڈیا کو کوریج کرنے نہیں دی گئی، اس کے بعد سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر لیتہ پورہ میں بی جے پی کی جانب سے ایک گلباری کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بی جے پی لیڈران بشمول شام لال شرما، الطاف ٹھوکر سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی۔

گلباری کی تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر شام لال شرما نے کہا: ’’گلباری کی تقریب سڑک پر پھول نچھاور کرکے انجام دی گئی جبکہ یہاں پر کوئی یادگار نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لیتہ پورہ، پلوامہ میں شہید ہوئے اہلکاروں کی قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک یادگار تعمیر کی جائے گی جس میں بی جے پی بھی تعاون پیش کرے گی۔‘‘ حزب اختلاف جماعتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’ملک میں ایک صحت مند اپوزیشن کا ہونا ضروری ہے تاہم اس وقت ملک میں اپوزیشن برائے نام ہے۔‘‘

بی جے پی جموں کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھوکر نے بتایا کہ وہ اپنے حامیوں کے ہمراہ اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے لیتہ پورہ واقعے کے بعد سیکورٹی ایجنسیز کی کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’مرکزی حکومت کی پالیسیز اور سیکورٹی ایجنسیز کی کارروائی کے بعد کشمیر میں ملی ٹینسی میں کمی واقع ہوئی ہے اور ہر طرف امن وسلامتی کی فضا قائم ہوئی ہے۔‘‘ الطاف ٹھوکر کے مطابق ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے پلوامہ حملے کے بعد کشمیر کو عسکریت پسندی سے پاک کیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ پانچ برس قبل آج ہی کے روز یعین 14فروری کو سرینگر سے اکیس کلومیٹر دور لیتہ پورہ، پلوامہ میں ایک خودکش حملہ کیا گیا جس میں بارود سے بھری ایک کار فوجی کانواے سے ٹکرائی، جس میں چالیس سے زائد سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یاسین ملک کی پھانسی کی سزا کی اپیل پر سماعت موخر

Next Post

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں تین افراد کو گرفتار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں تین افراد کو گرفتار کیا

سرینگر میں خاتون کی دم گھٹنے سے موت

سرینگر میں خاتون کی دم گھٹنے سے موت

دنیا کو ایسی حکومتوں کی ضرورت جو سب کو ساتھ لے کر چلیں : وزیراعظم مودی

دنیا کو ایسی حکومتوں کی ضرورت جو سب کو ساتھ لے کر چلیں : وزیراعظم مودی

دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش، کسانوں پر آنسو گیس کے گولے، ریلوے ٹریک جام کرنے کا اعلان

دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش، کسانوں پر آنسو گیس کے گولے، ریلوے ٹریک جام کرنے کا اعلان

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر درانداز ہلاک

پاکستان رینجرز کی بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »