• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے:عمر عبداللہ

این سی اب بھی انڈیا الائنس کا حصہ، این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
15/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں وکشمیر) : نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے والد اور پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے اس بیان پر صفائی دی جس میں فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ ’’نیشنل کانفرنس اپنے بل بوتے پر جموں کشمیر کی پانچوں پارلیمانی نشستوں پر انتخابات لڑے گی۔‘‘ اس بیان سے فاروق عبد اللہ نے ’انڈیا الائنس‘ کو الوداع کیا تھا۔

عمر عبد اللہ نے کہا کہ ’’نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کا حصہ ہے بلکہ اس الائنس کا دامن تھامے رہے گی۔‘‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انڈیا الائنس میں وہ کانگریس کے ساتھ جموں کی دو اور لداخ کی ایک پارلیمانی نشست پر اتحاد پر گفتگو کریں گے۔ یہ تینوں سیٹیں، جن پر عمر عبداللہ کانگریس کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کی بات کر رہے ہیں، سنہ 2019 میں بی جے پی نے جیت لی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ نے صاف الفاظ میں کہا کہ ’’کشمیر کی تین سیٹوں پر نیشنل کانفرنس سمجھوتہ نہیں کرے گی کیونکہ یہ تینوں سیٹیں نیشنل کانفرنس نے سنہ 2019 کے انتخابات میں جیتی ہیں۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ یہ تینوں سیٹیں انڈیا الائنس کے پاس ہی ہے اور ان پر اتحاد کرنے کی کیوں ضرورت ہے؟ عمر عبداللہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ پی ڈی پی کے ساتھ بھی انڈیا الائنس میں بات کریں گے تو انہوں نے صاف کہہ دیا کہ ’’اگر کانگریس لیڈران پی ڈی پی کے ساتھ جموں، ادھمپور اور لداخ نشست پر گفتگو کریں گے تو نیشنل کانفرنس کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘‘

غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کی پانچ نشستوں پر کانگریس اور پی ڈی پی نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر متحدہ پارلیمانی انتخابات لڑنا چاہتے ہیں اور سیٹ شئیرنگ پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ پی ڈی پی اننت ناگ – راجوری نشست پر انتخابات لڑنا چاہتی ہے اور کانگریس جموں، ادھمپور اور اننت ناگ – راجوری سیٹ پر انتخابات لڑنا چاہتی ہے جبکہ نیشنل کانفرنس سرینگر، کپوارہ اور اننت ناگ – راجوری سیٹ پر انتخابات لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ لیکن ابھی تک ان پارٹیز کے مابین اس ارینجمنٹ پر کوئی مفاہمت نہیں ہوئی ہے۔ تاہم یہ بات فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے دہرائی ہے کہ تین سیٹوں – سرینگر، بارہمولہ اور اننت ناگ راجوری سیٹ – پر وہ کوئی سمجھوتہ یا گفتگو نہیں کریں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انسانی اسمگلنگ کیس: سرینگر میں 18 مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے، قابل اعتراض مواد ضبط

Next Post

عمران خان نے ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر نامزد کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
عمران خان نے ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر نامزد کیا

عمران خان نے ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر نامزد کیا

سرینگر میں ایم ایل اے ہاسٹل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

سرینگر میں ایم ایل اے ہاسٹل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

سابق این سی لیڈر مشتاق بخاری بی جے پی میں شامل

سابق این سی لیڈر مشتاق بخاری بی جے پی میں شامل

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

ٹنگمرگ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

ہندواڑہ میں جنسی زیادتی کے مجرم کو 10 سال کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »