• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
انسانی اسمگلنگ کیس: سرینگر میں 18 مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے، قابل اعتراض مواد ضبط

انسانی اسمگلنگ کیس: سرینگر میں 18 مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے، قابل اعتراض مواد ضبط

by امت ڈیسک
15/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ کیس کی تحقیقاتی کے سلسلے میں جمعرات کو ضلع سرینگر میں 18 مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔

ایجنسی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس آئی اے کی خصوصی ٹیموں نے سرینگر پولیس کی مدد سے جمعرات کی صبح ضلع میں 18 مقامات پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ‘تلاشی کارروائیوں کے دوران قابل اعتراض مواد اور دستاویزات جن میں شناختی کارڈ، بینک کاغذات، ڈیجیٹل ڈیوائسز جسیے موبائل فون، کمپیوٹر وغیرہ شامل ہیں، ضبط کئے گئے’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘یہ کیس خاص طور پر میانمار اور بنگلہ دیش سے غیر ملکی شہریوں کی ہندوستانی حدود میں غیر قانونی اسمگلنگ کے متعلق ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کمزور غیر ملکی شہریوں کو روزگار کے مواقع کی آڑ میں بھارت اسمگل کیا جاتا ہے، جموں وکشمیر میں ان کی نقل و حمل پر ان کو جعلی اور غیر قانونی انسانی وسائل کی ایجنسیوں/ کنسلٹنسیوں کو فروخت کیا جاتا ہے جو ان کو گھریلو ملازمہ، نوکرانیاں وغیرہ جیسی نوکریاں فراہم کرنے کے آڑ میں ان کا مزید استحصال کرتے ہیں بلکہ اکثر ان کا جنسی استحصال بھی کیا جاتا ہے’۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ مذموم منصوبہ ایک وسیع تر سازش کا حصہ ہے جو بین الاقوامی سطح کی عسکریت پسند تنظیموں کی طرف سے بدنام زمانہ سرحد پار انسانی اسمگلروں کے ساتھ ساز باز کرکے رچی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ گروہ غیر ملکی شہریوں کو بین الاقوامی سرحد پار کرکے در اندازی کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور ان در اندازوں کی اصلی شناخت کو جعلی بھارتی دستاویزات سے چھپاتے ہیں جس کا حتمی مقصد جموں وکشمیر میں عسکریت پسند کی کارروائیوں میں مدد، عمل در آمد یا سہولیت کے لئے سلیپر سیل قائم کرنا ہے’۔

موصوف ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ایس آئی اے اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ضبط شدہ مواد کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی، تاکہ تمام ملزمین کی شناخت کی جا سکے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امام ابو حنیفہؒ کی بے مثال اور تاریخ ساز دینی خدمات ہر دور کیلئے مشعل راہ، میرواعظ کشمیر

Next Post

این سی اب بھی انڈیا الائنس کا حصہ، این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
ملک کا نام بدلنا کوئی معمولی بات نہیں ہے:عمر عبداللہ

این سی اب بھی انڈیا الائنس کا حصہ، این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے: عمر عبداللہ

عمران خان نے ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر نامزد کیا

عمران خان نے ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر نامزد کیا

سرینگر میں ایم ایل اے ہاسٹل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

سرینگر میں ایم ایل اے ہاسٹل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی

سابق این سی لیڈر مشتاق بخاری بی جے پی میں شامل

سابق این سی لیڈر مشتاق بخاری بی جے پی میں شامل

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

ٹنگمرگ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »