امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 18 فروری :چندی گڑھ میں ایک سڑک حادثے میں بڈگام کا ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
قابل اعتماد ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پکھر پورہ بڈگام کے رہنے والے محمد اسلم کے نام سے ایک شخص موہالی میں حادثے کا شکار ہوا اور اتوار کی صبح تقریباً 3 بجے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سجاد گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا تھا اور کچھ گاڑیاں لانے کے لیے گجرات آیا ہوا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سجاد پسماندگان میں بیوی اور والدین کے علاوہ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی میت چندی گڑھ سے ان کے آبائی علاقے میں لائی جارہی ہے۔(کشمیر اسکرول)








