• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

by امت ڈیسک
20/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیراعظم مودی نے آج جموں میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان خاندانی جماعتوں نے جموں کشمیر کا ستر70 برس سے استحصال کیا، لیکن گزشتہ برسوں سے یہاں تعمیر و ترقی ہو رہی ہے اور عام انسان اس کا فائدہ لے رہا ہے۔‘‘

مودی نے کہا کہ خاندانی سیاست کا خمیازہ یہاں کی نوجوان نسل اور خواتین کو بھگتنا پڑا لیکن خاندانی سیاست سے چھٹکارا ملنے کے بعد یہاں کے نوجوان اور خواتین تعمیر و ترقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ’’وکست بھارت‘‘ کا حصہ بن رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مودی سنہ 2014 سے اب تک چھٹی مرتبہ جموں کشمیر کے دورے پر آئے اور لگاتار نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کی خاندانی سیاست پر حملہ کرتے آئے ہیں۔

جموں میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’جموں کشمیر میں وہ دن بھی تھے جب جموں کشمیر سے بم، بندوق، ہلاکتوں اور علیحدگی پسندی کی خبریں آتی تھی، لیکن آج جموں کشمیر وکست بھارت سنکلپ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا جموں کشمیر میں سنہ 2014 کے بعد تعلیمی و طبی اداروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ریل لائن اور شاہراہوں کی تعمیر سے یہاں کی عوام کو راحت ملی ہے اور لوگ اب تعمیری سیاست دیکھ رہے ہیں۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے متعلق مودی نے کہا کہ ’’اس قانون کے خاتمے سے بھاجپا نے جموں کشمیر کو ملک کے ساتھ پوری طرح ضم کیا اور ملک کے لوگوں کے ساتھ یہاں کے لوگوں کو ایک ساتھ چلنے کا موقع دیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جس جموں کشمیر میں بند اور ہڑتالیں رہتی تھی وہ جموں کشمیر آج ملک کے ساتھ شانہ بشانہ ترقی کی راہ پر چل رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں کے یک روزہ دورے پر آئے تھے جس دوران انہوں نے جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ خطاب سے قبل انہوں نے جموں کشمیر اور دیگر ریاستوں کے لئے 32 ہزار کروڑ روپے مالیت کے تعمیری پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ یہ مودی کا بطور وزیر اعظم جموں کشمیر کا چھٹا دورہ تھا۔ اس سے قبل وہ 8 دسمبر سنہ 2014، 7 نومبر سنہ 2015، مئی سنہ 2018، اپریل سنہ 2019 جموں کشمیر آئے تھے۔ مودی نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 24 اپریل سنہ 2022 جموں صوبہ کے سانبہ ضلع کا دورہ کیا تھا۔ ان دوروں کے دوران مودی نے تعمیراتی پروجیکٹس کی افتتاح کیا جبکہ کئی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ پر 12 پروازیں منسوخ

Next Post

معروف پہاڑی و اردو شاعر و ادیب نذر بونیاری ممبئی میں چل بسے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
معروف پہاڑی و اردو شاعر و ادیب نذر بونیاری ممبئی میں چل بسے

معروف پہاڑی و اردو شاعر و ادیب نذر بونیاری ممبئی میں چل بسے

دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں وکشمیر میں ہڑتالی کیلنڈروں کی جگہ یونیورسٹی اور اسکولی کلینڈروں نے لے لی ہیں : منوج سنہا

دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے 1500 نئے بھرتی امیدواروں کو تقرری کے خطوط تقسیم کئے

کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 8 جنوری کو لئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی

کشمیر یونیورسٹی میں 21 فروری کو لیے جانے والے تمام امتحانات ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »