• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
گلمرگ میں گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ نے ایک سال کے دوران ایک سو کروڑ روپیہ کی ریکارڈ کمائی کی: منیجنگ ڈائریکٹر

گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

by امت ڈیسک
23/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 فروری : وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے اور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 26 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 27 اور 28 فروری کو کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 فروری کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعد میں وادی میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک بھی کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برف باری ہوسکتی ہے۔

متعلقہ حکام نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے زیادہ خطرات رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خراب موم کے دوران کہیں کہیں مٹی کے تودے کھسک آنے کے امکانات ہیں۔

دریں اثنا وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.6 ڈگری سینٹی گریڈ، ضلع کرگل میں منفی22.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی25.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر میں سات نئی انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کی جائیں گی

Next Post

کپواڑہ سے تعلق رکھنے والا بی ایس ایف جوان مغربی بنگال میں فوت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

کپواڑہ سے تعلق رکھنے والا بی ایس ایف جوان مغربی بنگال میں فوت

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میرواعظ عمر فاروق کو آج بھی جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی

منوج سنہا نے سری نگر میں این آئی ٹی کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا

منوج سنہا نے سری نگر میں این آئی ٹی کے نئے گرلز ہوسٹل کا افتتاح کیا

کشتواڑ اور ڈوڈہ میں نویں کی یادیں تازہ ، گھر گھر تلاشیاں

پونچھ: فوج نے ایل او سی کے نزدیک ایک بارودی سرنگ کو تباہ کر دیا

کبھی نہیں کہا بھاجپا لوک سبھا انتخابات میں مظفر بیگ کی حمایت کرے گی: وبودھ گپتا

کبھی نہیں کہا بھاجپا لوک سبھا انتخابات میں مظفر بیگ کی حمایت کرے گی: وبودھ گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »