امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 فروری : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کا ایک جوان جمعرات کی شام مغربی بنگال میں ایک ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ بی ایس ایف کے ایک جوان کی شناخت ریاض احمد راتھر ولد غلام احمد راتھر ساکنہ کپواڑہ کے مکنچر لولاب علاقہ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ ریاست مغربی بنگال میں تعینات تھا جمعرات کی شام ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کو فوری طور پر نکال لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ریاض کی میت آج آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی شہر پہنچ رہی ہے۔ (کشمیر اسکرول)









