• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرجان برکاتی، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

سرجان برکاتی، ان کی اہلیہ اور دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

by امت ڈیسک
24/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعے کے روز سرجان احمد وگے عرف سرجان برکاتی، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانو نی سرگرمیوں اور عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کیس کے سلسلے میں چارج شیٹ دائر کیا ہے۔ چارج شیٹ میں نامزد دیگر ملزمان میں عبدالحمید لون عرف حامد ماور جوکہ سرگرم عسکریت پسند ہے اور اس وقت پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہے۔

ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تین مارچ 2023کو یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت سرجا ن احمد وگے عرف سرجان برکاتی ولد عبدالرزاق وگے ساکن ربن زینہ پورہ شوپیاں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرجان برکاتی

عسکریت پسندی اور علیحدگی پسند گٹھ جوڑ کا حامی رہے ہیں، اور انہوں نے دیگر کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچائی جس میں اس کے رشتہ دار اور خاندان کے دیگر افراد سہولیات، مدد ، اکسانے ، مشورے اور وکالت کے لئے پیش پیش رہے۔

ان کے مطابق سرجان برکاتی اپنی اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندانہ نظریات اور سرگرمیوں کو فروغ دیتے رہے اور یہ کہ اس کے آڈیوز اور ویڈیوز اشتعال انگیز تقرریوں کے ذریعے نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے ترغیب دیتے تھے۔

موصوف ترجمان کے مطابق مجرمانہ سازش کے تحت سرجان برکاتی نے مختلف مشکوک ذرائع سے نقد رقم اور بینکنگ چینلز کے ذریعے اپنے بینک کھاتوں میں رقوم حاصل ، اکٹھی اور جمع کیں تاکہ ان پیسوں کو عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کے مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جاسکے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ سرجان برکاتی نے غیر منقولہ جائیدادیں خریدی ہیں تاکہ ان کو عسکریت پسندی کے فروغ کے لئے استعمال میں لایا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم سرجان برکاتی ، ان کی اہلیہ اور پاکستان میں مقیم ہینڈلر کا جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے اور مالی اعانت فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ مجرمانہ سازش کے تحت تینوں ملزمان نے 1.74کروڑ روپیہ کے ملی ٹینسی فنڈز اکھٹے کئے جو مختلف شیل اکاونٹس کے ذریعے استعمال میں لائے گئے جن کا مقصد علیحدگی پسندی ، تخریبی ، عسکریت پسندانہ نظریہ کے پرچار اور جموں وکشمیر مٰن غیر قانونی سرگرمیوں کو فعال کرنے کے لئے استعمال میں لایا جانا مقصود تھا۔

ان کے مطابق تینوں ملزمان خفیہ مواصلاتی اپیلی کیشنز اور انکر پٹڈ مسیجز اپیلی کیشنز کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔ ایس آئی اے بیان کے مطابق سرجان برکاتی اور ان کی زوجہ کو عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے جبکہ ہینڈلر پاکستان میں مقیم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لازمی حکومتی منظوری حاصل کرنے کے بعد مقررہ مدت کے اندر اندر تینوں کے خلاف یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تھت چارج شیٹ پیش کیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دوسرے مشتبہ افراد اور چارج شیٹ والے ملزمان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری رکھی جائے گی”۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لوک سبھا الیکشن شیڈول مارچ میں جاری کیے جانے کا امکان

Next Post

پیرا کرکٹر عامر حسین لون سچن ٹنڈولکر سے ملاقی ہوئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
پیرا کرکٹر عامر حسین لون سچن ٹنڈولکر سے ملاقی ہوئے

پیرا کرکٹر عامر حسین لون سچن ٹنڈولکر سے ملاقی ہوئے

آل انڈیا ریڈیو سرینگر کی نشریات ریڈیو پر دستیاب نہ ہونے سے سامعین مایوس

آل انڈیا ریڈیو سرینگر کی نشریات ریڈیو پر دستیاب نہ ہونے سے سامعین مایوس

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیاں جاری

جنگ کے ساتھ ہم وطنوں کے دل جیتنے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا ادھم پور دورہ ملتوی

نوجوان منشیات کے جال میں پھنسنے سے ہوشیار رہیں: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس

نوجوان منشیات کے جال میں پھنسنے سے ہوشیار رہیں: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »