• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وقار رسول وانی جموں وکشمیر کانگریس کے نئے صدر مقرر

پارلیمانی چناو میں بی جے پی جموں و کشمیر میں کوئی سیٹ نہیں جیتےگی: وقار رسول وانی

by امت ڈیسک
29/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو جموں کشمیر کے لوگ پانچوں سیٹوں پر قرارہ جواب دیں گے اور پارٹی کو یادگار شکست سے دوچار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں بی جے پی کو پانچوں سیٹوں پر شکست ہوگی کیونکہ جس طرح سے حکمران جماعت نے جموں کشمیر کے تشخص، خصوصی حیثیت ،ریاست کو ختم کیا اور لوگوں کو بے عزت کیا تو اس نوعیت میں کس طرح یہاں کے لوگ بی جے پی کو ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کی سیٹوں پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگرس کے مابین بات چیت چل رہی ہے اور انڈیا الائنس کے یہ تینوں فریق پارلیمانی انتخابات الائنس میں لڑیں گے اور بی جے پی کو شکست دیں گے۔

یاد رہے کہ کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے مابین اننت ناگ-راجوری نشست پر مفاہمت نہیں ہورہی ہے۔ وہی پی ڈی پی اور کانگرس کے مابین بھی اس سیٹ پر بات چیت چل رہی ہے۔تاہم وقار رسول نے کہا کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں تینوں فریق میں سیٹ شیئرنگ پر مفاہمتی فیصلہ ہوگا جو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سرینگر میں ہونی والی ریلی میں عام لوگ نہیں، بلکہ 80 فیصد سرکاری ملازمین ہوں گے جس طرح جموں کی ریلی میں لائے گئے تھے۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کرنے جارہے ہیں۔یہ مودی کا 5 اگست سنہ 2019 کو دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا، جہاں وہ عوامی ریلی میں خطاب کریں گے۔ یہ ریلی پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں منعقد کی جارہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جمالٹا میں آگ لگنے سے مکان کا مالک جاں بحق

Next Post

پارلیمانی چناؤ: محبوبہ، عمربھی میدان میں اتریں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
Next Post
پارلیمانی چناؤ: محبوبہ، عمربھی میدان میں اتریں گے

پارلیمانی چناؤ: محبوبہ، عمربھی میدان میں اتریں گے

مادی دنیا میں عزت نفس کی اندرونی قدر

مادی دنیا میں عزت نفس کی اندرونی قدر

سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے دو کمسن لڑکیاں زخمی

سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے دو کمسن لڑکیاں زخمی

بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق

بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »