• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے دو کمسن لڑکیاں زخمی

سڑک پر پڑے بارودی مواد کے پھٹنے دو کمسن لڑکیاں زخمی

by امت ڈیسک
01/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راجوری : سرحدی ضلع راجوری کے ڈنگی برہمنہ علاقے میں ایک اسکول سے واپس آنے کے دوران دو کمسن بچیاں راستے میں پڑے بارودی مواد کے پھٹنے سے زخمی ہوگئیں۔ بچیوں کے دونوں ہاتھ جھلسنے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والی بچیوں کی شناخت دس سالہ تصویر کوثر دختر محمد رزاق ساکنہ ڈنگی برہمنہ اور 15سالہ صائمہ کوثر دختر محمد مشتاق ساکنہ ڈنگی برہمن گائ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں اسکول سے گھر واپس آرہی تھیں اور انہوں نے سڑک پر پڑے بارودی مواد کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا اور ہاتھوں میں لینے کے ساتھ ہی بارودی مواد دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے سبب دونوں لڑکیوں کے ہاتھوں میں چوٹیں آئی ہیں۔ جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سول ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں کو جی ایم سی راجوری ریفر کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کی انگلیوں پر گہرے زخم ہیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ راستے میں کس قسم کا دھماکہ خیز مواد تھا اور وہ کہاں سے آیا؟ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کونے کونے کی تلاشی کے ساتھ ساتھ لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اس واقعے کے بعد پولیس اور فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے گاؤں میں مشترکہ محاصرے اور تلاشی کارروائی کی، جس میں دو درجن سے زائد ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی مہم ابھی بھی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹونیٹرز کی نوعیت اور ان کے ماخذ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انہوں نے کہا مزید کہ فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران تحقیقات کی نگرانی کے لیے آپریشن کے مقام پر مستعد ہیں جبکہ ڈیٹونیٹر کی برآمدگی کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مادی دنیا میں عزت نفس کی اندرونی قدر

Next Post

بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق

بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

رامبن میں آئل ٹینکر گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور کی موت

پلوامہ میں وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوئےکو پکڑا

پلوامہ میں وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوئےکو پکڑا

ایل جی نے جے کے یوتھ کنکلیو 2024 کا اِفتتاح کیا

ایل جی نے جے کے یوتھ کنکلیو 2024 کا اِفتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »