• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سعودی عرب: جازان فیسٹیول میں نیم عریاں رقص پر عوام کی ناگواری، حکام طرفداری پر بضد

سعودی عرب: جازان فیسٹیول میں نیم عریاں رقص پر عوام کی ناگواری، حکام طرفداری پر بضد

by امت ڈیسک
10/01/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(ریاض) سعودی صوبے جازان میں نیم عریاں رقص پر مقامی افراد نے اسے مذہبی و سماجی ریاوات کے خلاف قرار دیا جبکہ انتظامیہ نے کہا کہ یہ رقص کی ویڈیو مذہبی و سماجی روایات کے خلاف نہیں۔ تاہم بعد ازاں سعودی عرب کے صوبہ جازان میں غیر ملکی مرد و خواتین کی مختصر لباس میں برازیل کے روایتی رقص ’سامبا‘ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب میں جاری ’جازان فیسٹیول 2022‘ کے دوران بنائی گئی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں نے سخت ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں رقاصہ نیم عریاں لباس میں دکھائی دیتی ہے جس نے روایتی برازیلی سامبا ڈانسرز کی طرح لباس پہن رکھا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی عرب کے مقامی لوگوں نے انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے جازان کی گلیوں میں غیرملکی افراد کے نیم عریاں لباس کے رقص کو مذہبی و سماجی روایات کے خلاف قرار دیا۔ انتظامیہ نے غیرملکی افراد کی وائرل ہونے والی رقص کی ویڈیو کی طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو مذہبی اور سماجی روایات کے خلاف نہیں۔ حکام کے مطابق مذکورہ ویڈیو تفریحی میلے کا ایک حصہ تھی اور تفریحی ویڈیو کو غلط رنگ نہ دیا جائے، تاہم لوگوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد گورنر جازان نے معاملے کی تحقیق کا حکم دے دیا۔ مذکورہ ویڈیو کو سعودی عرب کے سوشل میڈیا پر شیئر کرکے جازان حکام اور فیسٹیول کے عہدیداروں پر سخت تنقید کی گئی اور لکھا گیاکہ سعودی عرب میں بھلے خواتین کو آزادی مل چکی ہے، اسکے باوجود تاحال مقامی خواتین اس طرح کا لباس نہیں پہنتیں کہ اسے عمومی لباس قراردیا جاسکے۔ سعودی عرب کے سوشل میڈیا صارفین نے جازان کی گلیوں میں غیر ملکی افراد کے ’سامبا‘ ڈانس کی ویڈیو کو ملکی روایات سمیت مذہبی اقدار کے خلاف قرار دیا، جس کے بعد ہی انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے جہاں خواتین کو نمایاں آزادیاں دی گئی ہیں، وہیں تفریح کے نام پہ موسیقی، شوبز، فیشن اور آرٹ فیسٹیولز کا بھی انعقاد ہونے لگا ہے۔ سعودی عرب میں اب خواتین غیر محرم مرد حضرات کے ساتھ کام کرنے سمیت اپنے کسی مرد اہل خانہ کی سرپرستی اور اجازت کے بغیر بیرون ممالک سفر بھی کر سکتی ہیں۔ سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے فیشن، شوبز، موسیقی اور تفریحی شعبوں میں نمایاں سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی افراد بھی شرکت کرتے ہیں۔ مقامی افراد اس بدلتے حالات کو بے حیائی اور فحاشی کے فروغ سے تعبیر کرتے ہیں اور صورتحال کو تشویش ناک سمجھا جارہا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال، مغل روڈ بند

Next Post

کھنہ بل اننت ناگ میں نوجوان کی لاش برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
کھنہ بل اننت ناگ میں نوجوان کی لاش برآمد

کھنہ بل اننت ناگ میں نوجوان کی لاش برآمد

یہ شخص ’کچھ نہ کرنے‘ کا معاوضہ لیتا ہے!

یہ شخص ’کچھ نہ کرنے‘ کا معاوضہ لیتا ہے!

کوؤڈ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر، احتیاط نہ کی تو حکومت سخت اقدام کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے: مشیر فاروق خان

کوؤڈ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر، احتیاط نہ کی تو حکومت سخت اقدام کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے: مشیر فاروق خان

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 706 معاملات مثبت، ایک ہی دن میں چار اموات

طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد مسعود اور کمانڈر اسماعیل خان سے ملاقات

طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تہران میں احمد مسعود اور کمانڈر اسماعیل خان سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »